ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈورو کی پرانی سب ڈسٹرکٹ اسپتال عمارت کو فوری طور پر عوامی استعمال میں لانے کا مطالبہ

ڈورو کی پرانی سب ڈسٹرکٹ اسپتال عمارت کو فوری طور پر عوامی استعمال میں لانے کا مطالبہ

Demand to immediately bring the old sub district hospital building of Doro into public use, Urdu News
سب ڈسٹرکٹ اسپتال ڈورو (Photo Credit: ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : September 2, 2026 at 11:48 AM IST

|

Updated : September 2, 2026 at 1:35 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ، جموں وکشمیر (دین عمران): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں مقامی باشندوں اور تاجر برادری نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال کی پرانی عمارت کو مزید نظرانداز کرنے کے بجائے فوری طور پر عوامی استعمال میں لایا جائے۔

سب ڈسٹرکٹ اسپتال ڈورو کی پرانی عمارت بدستور نظر انداز ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے حکام سے اس کی تزئین و آرائش کرنے اور اسے علاقے کی خواتین کے لیے ایک وقف زچگی کی سہولت میں تبدیل کرنے کی ترغیب دی ہے۔

ڈورو کی پرانی سب ڈسٹرکٹ اسپتال عمارت کو فوری طور پر عوامی استعمال میں لانے کا مطالبہ (ETV BHARAT)

اسپتال کو سال 2019 میں نئی عمارت میں منتقل کیا گیا
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈورو کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کو سال 2019 میں نئی عمارت میں منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال کی منتقلی کے وقت انتظامیہ کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پرانی عمارت کو زچگی کے لیے مخصوص اسپتال، یعنی مَیٹرنٹی اینڈ چائلڈ کئیر اسپتال کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا، تاکہ ڈورو اور اس سے ملحقہ علاقوں کی خواتین اور بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Demand to immediately bring the old sub district hospital building of Doro into public use, Urdu News
ڈورو کی پرانی سب ڈسٹرکٹ اسپتال کی عمارت میں کتے پناہ لیے ہوئے ہیں (Photo Credit: ETV BHARAT)

اسپتال آوارہ کتوں کی آماجگاہ میں تبدیل
تاہم برسوں گزر جانے کے باوجود یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کر سکا اور کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ، وسیع رقبے پر قائم یہ عمارت مسلسل غیر استعمال شدہ پڑی ہے۔ جو آوارہ کتوں کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ساتھ کئی کنال اراضی بھی موجود ہے، جسے عوامی مفاد میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

Demand to immediately bring the old sub district hospital building of Doro into public use, Urdu News
ڈورو کا مرکزی بازار (Photo Credit: ETV BHARAT)

عمارت کئی سالوں سے خالی پڑی
مقامی لوگوں اور تاجروں نے عمارت کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دیہی اور دور دراز علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ دوسری جانب ایک مکمل اور موزوں عمارت کئی سالوں سے خالی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے سامنے تاجر برادری کا کاروبار بھی سالوں سے متاثر ہوا ہے۔

Demand to immediately bring the old sub district hospital building of Doro into public use, Urdu News
ڈورو کا بازار (Photo Credit: ETV BHARAT)

حاملہ خواتین، بچوں اور دیگر مریضوں کو فائدہ
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اگر پرانی عمارت کو میٹرنٹی اینڈ چائلڈ اسپتال کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو اس سے نہ صرف ڈورو بلکہ آس پاس کے متعدد علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بالخصوص حاملہ خواتین، بچوں اور دیگر مریضوں کو بہتر اور قریب تر طبی سہولیات میسر آسکتی ہیں۔

Demand to immediately bring the old sub district hospital building of Doro into public use, Urdu News
ڈورو کے بازار میں لکھا ہے آئی لو ڈورو (Photo Credit: ETV BHARAT)
Demand to immediately bring the old sub district hospital building of Doro into public use, Urdu News
ڈورو کی پرانی سب ڈسٹرکٹ اسپتال عمارت کو فوری طور پر عوامی استعمال میں لانے کا مطالبہ (Photo Credit: ETV BHARAT)

ضروری ہو تو اسپتال کی مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے
مقامی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری عمارت کو طویل عرصے تک بے کار چھوڑ دینا عوامی وسائل کا مناسب استعمال نہیں۔ ان کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ عمارت کی موجودہ حالت کا جائزہ لے، اگر ضروری ہو تو مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرے اور اسے جلد از جلد کسی مفید عوامی یا طبی مقصد کے لیے مختص کرے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اسے عوامی مفاد میں فوری طور پر فعال بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دفعہ 370 کی منسوخی کے 6 سال بعد بھی کشمیر میں بیرونی سرمایہ کاری کی رفتار سست

شوپیان میں دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے نیشنل کانفرنس کی احتجاجی ریلی

نیشنل کانفرنس پلوامہ نے آج دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے خلاف احتجاج کیا

ریاستی درجہ کی بحالی، پارلیمنٹ سے زیادہ سپریم کورٹ پر بھروسہ، رفیق نائک

ترال سب ڈسٹرکٹ اسپتال، ہنگامہ ہے کیوں برپا؟ سب ڈسٹرکٹ اسپتال

’دفعہ 370کی منسوخی کا جشن منانے والے آج پچھتا رہے ہیں‘

Last Updated : September 2, 2026 at 1:35 PM IST