ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں انکاؤنٹر: ایک ملیٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، تلاشی آپریشن جاری

جاری آپریشن کے دوران علاقے میں تازہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی کارروائی مزید تیز کردی۔

Dead body found near encounter site in Shopian police confirms Lashkar terrorist neutralised Urdu News
تصادم کے مقام کے قریب سے لاش برآمد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 8, 2026 at 10:26 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

شوپیاں، جموں وکشمیر (شاہد ٹاک): جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چھانہ پورہ علاقے میں جاری ملیٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران بدھ کے روز تصادم کے مقام کے قریب سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق لاش کی شناخت ہو چکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تصادم کے مقام کے قریب سے ملنے والی لاش لشکر کے دہشت گرد کی ہے۔ جس کی شناخت ذاکر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ذاکر احمد ضلع کولگام کا رہنے والا تھا۔


ذرائع نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانونی لوازمات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ جاری آپریشن کے دوران علاقے میں تازہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی کارروائی مزید تیز کر دی۔ تلاشی کے دوران فورسز کو انکاؤنٹر کے مقام سے ایک لاش ملی۔

شوپیاں انکاؤنٹر: ایک ملیٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، تلاشی آپریشن جاری (ETV Bharat)

لاش کے قریب اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ اس آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مطلوب ملیٹنٹ مارا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کارروائی جاری
لاش کو ضروری قانونی کارروائیوں اور دیگر لوازمات کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائن شوپیاں منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پانچ روز قبل ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں ملیٹنٹس کی موجودگی کی اطلاع کے بعد فوج، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ چھانہ پورہ، سید پورہ سمیت دیگر علاقوں میں محاصرہ قائم کرکے گھر گھر تلاشی کارروائیاں انجام دی جا رہی تھیں۔

Dead body found near encounter site in Shopian police confirms Lashkar terrorist neutralised Urdu News
شوپیاں انکاؤنٹر: ایک ملیٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، تلاشی آپریشن جاری (ETV Bharat)



آپریشن کے دوران علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں، جس کے بعد فورسز نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے تھے۔ علاقے میں ابھی بھی تلاشی اپریشن جاری ہے جب کہ ابھی تک اس انکاؤنٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔

Dead body found near encounter site in Shopian police confirms Lashkar terrorist neutralised Urdu News
شوپیاں انکاؤنٹر: ایک ملیٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، تلاشی آپریشن جاری (ETV Bharat)

فورسز نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے

آپریشن کے تیسرے روز علاقے میں گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی تھیں، جس کے بعد فورسز نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے تھے۔ علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کارروائی بدستور جاری ہے۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات آپریشن مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں سول سوسائٹی، سرینگر میں متفقہ قرارداد منظور

شوپیان میں سرچ آپریشن چوتھے دن بھی جاری، لشکرِ طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کی تلاش تیز

شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ، سکیورٹی فورسز کا محاصرہ مزید سخت

ناگواڑی ترال کے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم، حکومت کی توجہ کے منتظر

شوپیان کے دیہی علاقوں کا محاصرہ اور تلاشی مہم ختم، شوپیان انکاونٹر