ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، سڑک حادثہ میں سات سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سڑک حادثہ کے فوراً بعد راہگیروں نے اہلکاروں کی مدد کی اور زخمیوں کو صورہ اسپتال پہنچایا گیا۔

ا
سی آر پی ایف گاڑی سڑک سے پھسل کر نالے میں جا گری (Special Arrangement)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 21, 2026 at 12:40 PM IST

|

Updated : February 21, 2026 at 12:57 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر: سرینگر کے مضافاتی علاقہ احمد نگر میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک بلٹ پروف بنکر گاڑی کا ڈرائیور اچانک گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے پھسل کر قریب بہنے والی چھوٹی نہر میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی راہگیروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی انجام دی اور گاڑی میں پھنسے اہلکاروں کو باہر نکالنے میں مدد فراہم کی۔

زخمی اہلکاروں کا تعلق سی آر پی ایف کی 21ویں بٹالین سے بتایا جا رہا ہے، جنہیں فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) صورہ منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کے مطابق زخمی ہوئے سبھی اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ادھر، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات شروع کی جائے گی، تاہم خبر فائل کیے جانے تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. اودھم پور میں سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار، دو اہلکار ہلاک، 12 زخمی
  2. بڈگام میں سی آر پی ایف کی گاڑی حادثے کا شکار، آٹھ اہلکار زخمی
  3. کولگام سڑک حادثے میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی
Last Updated : February 21, 2026 at 12:57 PM IST