ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دفعہ 370 کو کمزور کرنے میں کانگرس کا اہم رول، الطاف بخاری
الطاف بخاری نے کہاحکومت ہرمحاز پر ناکام ہوچکی ہے، بجلی کے دو سو یونٹ دینے کے بجائے بجلی فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Published : August 28, 2026 at 10:17 PM IST
ترال:(شبیر بھٹ) اپنی پارٹی کی جانب سے آج ترال میں ایک کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کی۔ اس موقع پر دیگر لیڈران غلام حسن میر،منتظر محی الدین، ڈاکٹر ہربخش سنگھ ، عبدالقیوم میر،میر جنید اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ سینکڑوں ورکرز موجود تھ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں الطاف بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت ہرمحاز پر ناکام ہوچکی ہے اور بجلی کے دو سو یونٹ دینے کے بجائے بجلی فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر معاملات میں بھی یہ سرکار ناکام ہوچکی ہے۔الطاف بخاری نے بیرون وادی جیلوں میں بند قید لوگوں کو کشمیر شفٹ کرنے کی اپیل کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ یہاں سینتالیس سے جو بھی حکومت بنی ہو وہ مرکز کے ہی آشیرواد سے بنی ہے۔
الطاف بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے دفعہ 370 کو کمزور کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ اس پارٹی نے کشمیری لوگوں کو بہت زخم دئے ہیں اور اب پاور شیرنگ کو لیکر یہ پارٹی کیا کچھ کر رہی ہے وہ ان کا مسئلہ ہے۔
الطاف بخاری نے بتایا کہ ترال جیسے علاقے میں بنیادی سہولیات کی کمی دراصل موجودہ حکومت کی ناکامی کو ثابت کر رہی ہے اور اس بارے میں عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی ان معاملات پر بات کرنی چاہیے تاکہ موجودہ حکومت پر دباؤ بنایا جا سکے۔

