ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اسکولوں کو فراہم کی جانے والی کتابوں کی جانچ کے لئے کمیٹیاں تشکیل
اس مشق کا مقصد طلباء کومواد آئینی اقدار، قومی یکجہتی، سائنسی مزاج اور متوازن تاریخی تناظر کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ دینا ہے

Published : July 7, 2026 at 6:26 PM IST
سرینگر (پرویز الدین ): جموں وکشمیر حکومت نے سرکاری اسکولوں کو فراہم کی جانے والی کتابوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے پینل تشکیل دیئے ہیں ۔ اس دوران سی آئی ڈی نے اس کیس کے سلسلے میں جموں اور نوئیڈا میں چھاپے مارے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 2025۔2026 تعیلمی سال کے لیے سماگراشکشا کے لائبریری کو فراہم کی گئی کتابوں کے مواد کی دوبارہ تصدیق کے لیے جموں اور کشمیر صوبوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جو سرکاری اسکولوں میں تقسیم کی جانے والی کتابوں میں مبینہ طور پر قابل اعتراض مواد کی چھان بین کرسکے۔
محکمے کے مطابق مشق کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ طلباء کو فراہم کیا جانے والا تمام پڑھنے کا مواد آئینی اقدار، قومی یکجہتی، سائنسی مزاج اور متوازن تاریخی تناظر کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہو۔اس اقدام کا مقصد اسکول کے بچوں کے لیے دستیاب وسائل کے معیار اور مناسبت کر برقرار رکھنا ہے۔ کمیٹیوں میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سماگراشکشا اور اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے افسران شامل ہیں۔انہیں موجود تعلیمی سال کے لیے لائبریری اجزا کے تحت مختلف پبلیشرز کی جانب سے فراہم کردہ کتابوں کا جامع جائزہ لینے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔
مواد کو استعمال کے لیے منظور کئے جانے سے قبل پہلے پینل کسی بھی قابل اعتراض، نامناسب یا حقیقت میں غلط مواد کی شناخت اور رپورٹ کرنے کے لئے کتابوں کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:چجھامہ اور رفیع آباد میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد
۔محکمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تک سماگراشکشا کے لائبریری اجزا کے تحت پیبلشرز کو کوئی ادائیگی جاری نہیں کی گئی ہے۔تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد بھی ادائیگیاں کی جائیں گی اور کمیٹیاں ہر لفظ تک مواد کی مناسبت اور حقیقت پر مبنی درستگی کی تصدیق کرتی ہیں ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن بے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سرکاری اسکولوں میں تقسیم کیا جانے والا تعلیمی مواد سیکھنے، تنقیدی سوچ اور نوجوان ذہنوں کی مجموعی نشو ونما میں معاون ہو۔

