ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارسو اونتی پورہ کی آبادی بیریکڈ بند کرنے پر نالاں

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہ پر موجود بارسو نام کے گاؤں کے اسٹاپ پر بیریکیڈ لگا دیے۔

بارسو اونتی پورہ کی آبادی بیریکڈ بند کرنے پر نالاں
بارسو اونتی پورہ کی آبادی بیریکڈ بند کرنے پر نالاں (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 2, 2026 at 10:02 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال (شبر بٹ): جنو بی کشمیر کے بارسو اونتی پورہ میں قومی شاہراہ پر روڈ بیریکیڈ بند کیے جانے کے خلاف آج مقامی آبادی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اور یہ معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہ پر موجود بارسو نام کے گاؤں کے اسٹاپ پر بیریکیڈ لگا دیے اور اب لوگوں کو بیریکیڈ سے چھلانگ لگا کر سڑک پار کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگوں کے مطابق ایسا کرنے سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران متعدد سیاسی لیڈروں نے آج بارسو جاکر مقامی لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں یہ یقین دلایا کہ معاملہ جلد حل کیا جائے گا۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر و کنوینر نثار احمد کی سربراہی میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کے درمیانی حصے میں بیریکیڈ نصب کیے جانے سے ایک طرف سے دوسری طرف آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ خصوصاً اسکولی بچوں بزرگوں اور روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر معاملے میں مداخلت کرے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے۔

مزید پڑھیں: این سی کا انڈیا بلاک اور غیر این ڈی اے جماعتوں کو دہلی احتجاج میں مدعو کرنے کا اعلان، کابینہ میں توسیع کا منص


مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے بھی فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔