ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا

جسٹس سنجیو کمار نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر بنیادی سہولیات سے وکلاء کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے میں مزید آسانی حاصل ہوگی۔

Chief Justice Sanjiv Kumar inaugurates renovated facilities of Lawyers Chambers at Anantnag Court Complex, Urdu News
چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا (Photo Credit: ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 24, 2026 at 3:25 PM IST

5 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ، جموں و کشمیر (فیاض احمد لولو): چیف جسٹس آف جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ جسٹس سنجیو کمار نے پیر کے روز اننت ناگ کورٹ کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے وکلاء کے لیے تجدید شدہ چیمبرز اور دیگر سہولیات کا افتتاح کیا۔ وکلاء کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر اننت ناگ بار ایسوسی ایشن کے ارکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس اور ہائی کورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کمار کے ہمراہ ہائی کورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، اننت ناگ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج طاہر خورشید رینا، عدالتی افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وکلاء چیمبرز کی تجدید اور جدید سہولیات کی فراہمی کو اننت ناگ بار ایسوسی ایشن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا (ETV BHARAT)

پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے میں مزید آسانی

وکلاء نے کہا کہ چیمبرز کی تجدید ان کی ایک دیرینہ ضرورت اور مطالبہ تھا، جسے پورا کرنے کے لیے چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کمار نے خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر بنیادی سہولیات سے وکلاء کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے میں مزید آسانی حاصل ہوگی۔

Chief Justice Sanjiv Kumar inaugurates renovated facilities of Lawyers Chambers at Anantnag Court Complex, Urdu News
چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا (Photo Credit: ETV BHARAT)

اس سلسلے میں کورٹ کمپلیکس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں اننت ناگ بار ایسوسی ایشن کے صدر و عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں وکلاء، عدالتی افسران اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کا خیرمقدم کیا گیا اور چیمبرز کی تجدید پر اظہار تشکر کیا گیا۔

Chief Justice Sanjiv Kumar inaugurates renovated facilities of Lawyers Chambers at Anantnag Court Complex, Urdu News
چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا (Photo Credit: ETV BHARAT)

قانونی ذمہ داریاں دیانت داری سے انجام دیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کمار نے وکلاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ قانونی برادری انصاف کی فراہمی کے نظام میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور قانونی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء عوام اور عدلیہ کے درمیان ایک اہم رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کو مؤثر انداز میں عدالتوں کے سامنے پیش کریں اور قانونی ذرائع کے ذریعے ان کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Chief Justice Sanjiv Kumar inaugurates renovated facilities of Lawyers Chambers at Anantnag Court Complex, Urdu News
چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا (Photo Credit: ETV BHARAT)

عوام کا عدلیہ اور قانون پر اعتماد مضبوط ہونا ضروری
انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ انصاف کے بنیادی اصولوں، قانون کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی پیشے کا اصل مقصد معاشرے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ان افراد کی آواز بننا ہے جو اپنے مسائل کے حل کے لیے عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلاء کو اپنے پیشے کے وقار اور عدالتی نظام کی عزت کو برقرار رکھتے ہوئے کام کرنا چاہیے تاکہ عوام کا عدلیہ اور قانونی نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Chief Justice Sanjiv Kumar inaugurates renovated facilities of Lawyers Chambers at Anantnag Court Complex, Urdu News
چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا (Photo Credit: ETV BHARAT)
Chief Justice Sanjiv Kumar inaugurates renovated facilities of Lawyers Chambers at Anantnag Court Complex, Urdu News
چیف جسٹس سنجیو کمار نے اننت ناگ کورٹ کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز کی تجدید شدہ سہولیات کا افتتاح کیا (Photo Credit: ETV BHARAT)

مستقبل میں عدالتی بنیادی ڈھانچے کے لیے اقدامات
اس موقع پر اننت ناگ بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء چیمبرز کی تجدید ان کے لیے ایک اہم سہولت ہے اور یہ اقدام ان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عدالتی بنیادی ڈھانچے اور وکلاء کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

بار ایسوسی ایشن کے ارکان نے چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی جانب سے اننت ناگ کے وکلاء کی ضروریات اور مسائل کو اہمیت دینے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جب کہ وکلاء نے تجدید شدہ چیمبرز اور فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا کے تحت خواتین ایس ایچ جی ممبران کو مسافر گاڑیاں فراہم ممبرأن میں خودروزگار کا خوأب

GDC Bijbehara Student Dies Of Electrocution: جی ڈی سی بجبہاڑہ کا طالب علم کرنٹ لگنے سے ہلاک

Demand Replacement Of Wooden Electric Poles دورجدید میں بھی رامبن کے لوگ بجلی سے محروم

PM Modi on Awas Yojna: 'پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائد مکانات کی تعمیر'

دہشت گرد سرگرمیوں سے وابستہ مبینہ روابط کے الزام میں محکمۂ بجلی انسپکٹر ملازمت سے برطرف

Power Crisis in Rampur: رامپور میں بجلی کے ناقص نظام کے سبب لوگوں کا احتجاج