ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں، تمام رہنما قیادت کے پیچھے متحد: ریاستی وزیر جاوید ڈار

این سی لیڈر جاوید ڈار نے کہا کہ تمام لیڈر مضبوطی سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نیشنل کانفرنس میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں، تمام رہنما قیادت کے پیچھے متحد ہیں: وزیر جاوید ڈار
نیشنل کانفرنس میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں، تمام رہنما قیادت کے پیچھے متحد ہیں: وزیر جاوید ڈار (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 31, 2026 at 10:56 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

بارہمولہ (کوثر عرفات): جموں و کشمیر کے وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے اتوار کے روز حکمران نیشنل کانفرنس میں کابینہ میں ردوبدل اور اندرونی اختلافات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنی قیادت کے پیچھے متحد اور مضبوطی سے قائم ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، کوئی پریشانی نہیں ہے،ہمارے تمام لیڈر مضبوط ہیں اور پوری ٹیم وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ ہے، وزراء کی کونسل کی ممکنہ توسیع سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں کافی افواہیں اڑتی رہتی ہے اور میں میڈیا سے گزارش کرتا ہوں کہ افواہوں کی جانب زیادہ دھیان نہیں دینا چاہیے۔


ہمارے میڈیا کو قیاس آرائیوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، پارٹی کے تنظیمی نظم و ضبط پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر ڈار نے کہا کہ 2012 میں بھی جب آٹھ وزراء کو پارٹی امور پر توجہ دینے کے لیے کہا گیا تھا، زیادہ تر این سی کے وفادار رہے۔ انہوں نے مزید کہا "جموں کے چند لوگوں کو چھوڑ کر جو چلے گئے، باقی اب بھی پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

نیشنل کانفرنس ایک اہم سیاسی جماعت ہے۔ یہ نظم و ضبط سے بنی ہے اور ہر شخص کا اپنا کردار ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اس وقت سرکار سے باہر ہے وہ ہم پر طرح طرح کے الزام لگاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے یومِ تاسیس اور گُرکل کے سالانہ دن کی تقریب

اس دوران انہوں نے ممبر پارلیمنٹ روح اللہ کے بارے میں کہا کہ وہ میرا بھائی ہے اور اس کے سوچنے کا نظریہ الگ ہو سکتا ہے اور میں جب اس سے ملو گا تو میں اس سے بات کروں گا۔