ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں اسنو اسپرے کے استعمال کا الزام، نابالغ لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار

لڑکیوں پر ٹیوشن سے واپسی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا اور ان کی آنکھوں میں کیمیائی مادہ کا چھڑکاؤ کیا۔

Budgam Police Arrested Man for Harassing Minor Girl Using Snow Spray In Budgam Urdu News
نابالغ لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : December 30, 2025 at 8:28 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

بڈگام، جموں وکشمیر (محمد عارف وانی): بڈگام میں ’’اسنو اسپرے‘‘ کے ذریعے نابالغ لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو دو لڑکیوں کے والدین کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ان کی نابالغ بیٹیوں پر ٹیوشن سے واپسی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا اور ان کی آنکھوں میں کیمیائی مادہ کا چھڑکاؤ کیا۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آر نمبر 209/2025 زیر دفعات 62 اور 137 بی این ایس (BNS) درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

پوچھ گچھ اور تلاشی کے دوران انکشاف

تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تکنیکی شواہد کا تجزیہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملزم کی شناخت عمل میں آئی۔ بعد ازاں پوچھ گچھ اور تلاشی کے دوران انکشاف ہوا کہ راجہ فرقان ولد فیاض احمد خان ساکن گوہر پورہ، چاڈورہ نے متاثرہ لڑکیوں کی آنکھوں میں برف کا اسپرے (اسنو اسپرے) چھڑک کر یہ فعل انجام دیا۔

واردات کے وقت پہنے گئے کپڑے اور جوتے برآمد

ملزم کے قبضے سے واردات کے وقت پہنے گئے کپڑے اور جوتے برآمد کر لیے گئے۔ متاثرہ افراد نے ملزم کی شناخت کر لی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم ماضی میں بھی مبینہ طور پر اس نوعیت کی حرکتیں کرنے کی کوشش کر چکا تھا، تاہم مقامی لوگوں نے نصیحت کے بعد بغیر کسی باقاعدہ شکایت کے اسے چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی طرح کے ایک اور واقعے میں لڑکی کی آنکھوں میں پیپر اسپرے چھڑکنے کے الزام میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم

بڈگام پولیس نے خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے اپنی زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس موقع پر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہراساں کرنے کے کسی بھی واقعے یا اس نوعیت کے جرم کی اطلاع بغیر کسی تاخیر کے قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے روزگار سے محروم کر رہی ہے، اے اے پی ترجمان

سکیورٹی فورسز نے اودھم پور میں ایک اے کے فورٹی سیون میگزین برآمد کیا، پورے علاقے میں پھیلا خوف و ہراس

کشمیریوں کی ہراسانی پر تشویش سیاسی رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کرنا جمہوری اقدار کے خلاف محبوبہ مفتی

"وہ وادی میں بدامنی چاہتے ہیں..." فاروق عبداللہ نے کشمیری رہنماؤں کی نظربندی پر کی تنقید

تین کشمیری اشتہاری مجرم قرار، این آئی اے کورٹ نے اکتیس جنوری تک پیش ہونے کا دیا حکم

ریزرویشن معاملے پر آغا روح اللہ اور کمپنی سیاست کر رہی ہے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ

فاروق عبداللہ نے کشتواڑ حملے کی مذمت کی،،، مرکز سے کارروائی کا مطالبہ کیا

کشمیریوں کو ہراساں کرنا قومی سلامتی کا مسئلہ ممبر اسمبلی سجاد شاہین