ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں وِکست بھارت۔گارنٹی کے تحت میڈیا وارتالاپ کا انعقا

ڈی سی بڈگام نے کہا کہ پیچیدہ پالیسی اصلاحات کو عوام کے لیے قابلِ فہم بنانے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔

بڈگام میں وِکست بھارت۔گارنٹی کے تحت میڈیا وارتالاپ کا انعقا
بڈگام میں وِکست بھارت۔گارنٹی کے تحت میڈیا وارتالاپ کا انعقا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 10, 2026 at 6:28 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

بڈگام: ضلع انتظامیہ بڈگام نے پی آئی بی سرینگر اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) بڈگام کے اشتراک سے ضلع میں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے ایک روزہ میڈیا وارتالاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد روزگار اور اجیویکا مشن (گرامین) ایکٹ، 2025 کے تحت وِکست بھارت۔گارنٹی سے متعلق دفعات، مقاصد اور نفاذی فریم ورک سے میڈیا کو آگاہ کرنا تھا۔

ورکشاپ کا افتتاح اور صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے کی۔ سیشن کے دوران ایم جی نریگا سے نئے قانونی فریم ورک میں منتقلی، بہتر روزگار ضمانت، پائیدار اثاثہ جات کی تخلیق، وکندریقرت منصوبہ بندی اور مضبوط احتسابی نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی بڈگام نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پیچیدہ پالیسی اصلاحات کو عوام کے لیے قابلِ فہم بنانے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درست اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ شفافیت، جوابدہی اور سرکاری اسکیموں کے مؤثر نفاذ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی بی کے ڈائریکٹر قاضی سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ وِکست بھارت جی رام جی ایکٹ، 2025 دیہی روزگار پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے جس کے فوائد بروقت اور درست انداز میں دیہی آبادی تک پہنچانے کے لیے میڈیا کی فعال شمولیت ضروری ہے۔

ورکشاپ میں دی سی بڈگام اور ڈائریکٹر پی آئی بی کے علاوہ چیف پلاننگ آفیسر بڈگام جاوید احمد نجار، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ایرم خان، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز اور بڑی تعداد میں میڈیا نمائندے موجود تھے۔