ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: پینے کے پانی سے محروم برنواڈ کے لوگوں کا احتجاج

جموں وکشمیر کے ترال میں ان سرد ایام میں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ لوگوں بورویل نصب کرنے کا مطلبہ کررہے ہیں۔

ترال۔ پینے کے پانی سے محروم برنواڈ کے لوگ سراپا احتجاج
ترال۔ پینے کے پانی سے محروم برنواڈ کے لوگ سراپا احتجاج (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 30, 2025 at 10:40 AM IST

|

Updated : December 30, 2025 at 11:47 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ(شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے ترال کے برینوارڈ علاقے کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا اور علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لے کر اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور اس جدید دور میں جب کہ حکومت کی جانب سے جل جیون مشن کے نام پر صاف پانی کی فراہمی کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جاتی ہے۔

ترال: پینے کے پانی سے محروم برنواڈ کے لوگوں کا احتجاج (ETV BHARAT)

وہ پینے کے پانی سے محروم ہیں انہوں نے بتایا اگرچہ انہیں بنگ پل علاقے سے پانی فراہم کیا جارہا ہے، تاہم پائپ لائنوں کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو مناسب مقدار میں پانی دستیاب نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے روزانہ دو سے تین کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں ایک بورویل نصب کیا جائے، تاکہ ان لوگوں کا مسئلہ حل ہو اور انھیں شدید سردی کے ان ایام میں مشکلات پیش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: ’غیر قانونی کان کنی سے کشمیر کا آبپاشی نظام درہم برہم‘

واضح رہے کہ ترال کے کئی دور افتادہ علاقوں میں پینے کا پانی برسوں سے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس حوالے سے کوئی مربوط پالیسی اختیار نہیں کی جا رہی ہے۔

Last Updated : December 30, 2025 at 11:47 AM IST