ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بُک کنٹروورسی پر اپنی پارٹی کی سنیل شرماپر تنقید

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی کتاب شائع ہونے سے قبل اسےمختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے

بک کنٹروورسی پر اپنی پارٹی کی سنیل شرماپر تنقید
بک کنٹروورسی پر اپنی پارٹی کی سنیل شرماپر تنقید (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 6, 2026 at 4:05 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال(شبیر ترال): جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بک کنٹرو ورسی کو لیکر کہا ہے کہ اس معاملے پر این سی اور بھاجپا آپس میں فکس میچ کھیل رہے ہیں اور اس معاملے میں ہندو اور مسلم دونوں مذاہب سے وابسطہ لوگ مبینہ طور ملوث ہیں اور اس معاملے کو اب بک جہاد کا نام دینا صریح بدقسمتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن کو بیان دینے سے قبل حقائق کے بارے میں جاننا چاہیے۔

بک کنٹروورسی پر اپنی پارٹی کی سنیل شرماپر، تنقید (ETV BHARAT)

ان کا اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے نہ کہ محض سیاست کرنے کے لیے بیان بازی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کتاب شائع ہونے سے قبل اسے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور تب کوئی بھی کتاب پبلش ہوتی ہے لیکن یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ زمینی سطح پر پہنچنے کے بجائے زبانی جمع خرچ کرنے پر ہی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ المیہ تو یہ ہے کہ جموں وکشمیر کی وزیر صحت سکینہ ایتو چھوٹے ملازمین کو برطرف کرنے کی وکالت کرتی ہیں لیکن بدقسمتی کا عالم یہ کہ وزیر موصوفہ بجائے اپنی غلطی کے چھوٹے ملازمین پر تلوار گرا رہی ہیں اور خود ان کی ناک کے نیچے یہ سارا کھیل کھیلا گیا اور ان کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:کتابوں اور نظریات پر پابندی کشمیر کی تاریخ کو مٹا نہیں سکتی: میر واعظ محمد عمر فاروق


ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ این سی اور دیگر پارٹیاں ہمیں طعنہ دیا کرتی تھیں کہ ہم بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔ مگر اب یہی پارٹی مرکز سے ریاستی درجہ کی بحالی اور دیگر معاملات پر ہماری بولی بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقت پسندانہ اپروچ ہونا چاہیے نہ کہ اپنے سیاسی فائدے کے لیے اس بات پر ہندو مسلم کیا جائے۔