ETV Bharat / jammu-and-kashmir
وادی کشمیر میں گرو گوبند سنگھ کا یوم پیدائش مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
سکھوں کے دسویں گرو گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر پلوامہ کے گوردوارہ چٹی پادشاہی شادی مرگ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

Published : January 5, 2026 at 4:02 PM IST
پلوامہ: آج وادی بھر میں گرو پرو/پرکاش اتسو مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر ضلع پلوامہ میں واقع گوردوارہ چٹی پادشاہی شادی مرگ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خیال رہے کہ گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش کو گرو پرو اور پرکاش اتسو کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ پروگرام جنوبی کشمیر کے سب سے بڑے گوردوارہ پلوامہ کے شادی مرگ علاقے میں منعقد ہوا جہاں عقیدت مند بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور گرو گوبند سنگھ کا یوم پیدائش منایا۔
گوردوارہ چٹی پادشاہی شادی مرگ پلوامہ میں تقریبات کے دوران دعائیں اور کیرتن پیش کیے گئے اور گرو کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی، نیز امن، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ گوردوارہ برادری نے گوردوارہ آنے والے تمام زائرین اور عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا انتظام کیا۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ اور پولس انتظامیہ پلوامہ نے گوردوارہ چٹی پادشاہی شادی مرگ پلوامہ میں پرامن تقریبات کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے۔
اس موقعے پر سردار سنگھ نے ضلع انتظامیہ، پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'گرو گوبند سنگھ جی کی تعلیمات سے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا سابق ملتا ہے۔ واضح رہے کہ شری گرو گوبند سنگھ جی سکھ مذہب کے دسویں گرو ہیں۔ آپ پانچ جنوری سنہ 1666 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے۔
مزید پڑھیں:
پرکاش پرو کی تقریبات میں شرکت کےلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کی اجازت

