ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بنگلہ دیشی شہری کو بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب گرفتار کر لیا

جموں بی ایس ایف حکام کا کہنا ہیکہ ایک شخص کو مشکوک حالت مین دیکھا گیا،جس کے بعد اس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی

بنگلہ دیشی شہری کو بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب سے گرفتار کر لیا۔
بنگلہ دیشی شہری کو بی ایس ایف نے جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 1, 2026 at 12:56 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں (محمد اشرف گنائی): بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب واقع گجنسو علاقے میں ایک بنگلہ دیشی شہری کو حراست میں لینے کے بعد پولیس پوسٹ گجنسو (پولیس اسٹیشن کاناچک) کے حوالے کر دیا ہے۔ گرفتار نوجوان کی شناخت شریف الاسلام بھویان ولد مجیب الحق بھویان، عمر 19 سال، ساکنہ آدرہ، ضلع کوملا، بنگلہ دیش کے طور پر کی گئی ہے۔


بی ایس ایف حکام کے مطابق مذکورہ نوجوان کو بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مشکوک حالات میں دیکھا گیا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی ضابطوں کے تحت اسے مزید کارروائی کے لیے جموں پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار فرد سے باریکی سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ اس کے سرحد عبور کرنے کے مقاصد، راستوں اور ممکنہ روابط کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی جامع تفتیش کی جا رہی ہے اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق آئندہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران جموں میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بحث تیز ہو گئی ہے۔ گزشتہ دنوں کئی سماجی اور سیاسی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہری رہائش پذیر ہیں۔ ان تنظیموں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔

مزید پڑھیں: مسلم، دلت اور یادو ووٹ نہ ملے تب بھی جیت، وزیر اعلیٰ یوگی کے بارے میں فرضی بیان پوسٹ کرنے پر کے آر کے، کے خلاف کیس درج

احتجاج کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی دراندازی نہ صرف قانون و نظم و نسق کے لیے چیلنج ہے بلکہ یہ سیکیورٹی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔