ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں فوج نے کیا مفت طبی کیمپ کا انعقاد

طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا تشخیص کرنے کے علاوہ انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔

جنوبی کشمیر میں فوج نے کیا مفت طبی کیمپ کا انعقاد
جنوبی کشمیر میں فوج نے کیا مفت طبی کیمپ کا انعقاد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 28, 2026 at 12:02 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

شوپیان (شاہد ٹاک): جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز (44 آر آر) نے ملنگ پورہ ایئر فورس اسٹیشن سے وابستہ بھارتی فضائیہ کے تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ طبی کیمپ میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کر کے مفت طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔

یہ طبی کیمپ ضلع کے آونیرا علاقے میں منعقد کیا گیا تھا جس میں اس علاقے کے ساتھ ساتھ چیرمارگ، کرالچک، درپورہ سمیت زینہ پورہ سب ڈویژن کے متعدد دیہات سے آئے لوگوں نے حصہ لیا۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم موجود تھی، جس میں امراضِ نسواں کے ماہرین، جنرل فزیشنز، ماہر امراض اطفال اور ناک، کان، گلا (ENT) کے خصوصی معالجین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر بھارتی فضائیہ کے ڈاکٹرز نے بھی فعال کردار ادا کیا اور مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ماہر طبی مشوروے فراہم کیے۔ اس دوران ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جب کہ متعدد افراد کو موقع پر ہی ضروری طبی رہنمائی اور علاج تجویز کیا گیا۔

ا
طبی کیمپ میں خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی (ای ٹی وی بھارت)

کیمپ کے دوران مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور اہم تشخیصی ٹیسٹ، جن میں سی بی سی (CBC)، ہیموگلوبن (HB) اور لیپڈ پروفائل وغیرہ شامل ہیں، موقع پر ہی انجام دیے گئے جبکہ کینسر کے مریضوں کے لیے خصوصی طبی جانچ اور مشاورت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کر کے مفت طبی سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا۔

مقامی باشندوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے زینہ پورہ میں تعینات بھارتی فوج کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے طبی کیمپ نہ صرف عوام کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرتے ہیں بلکہ افواج اور مقامی آبادی کے درمیان باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

لوگوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کے دروازے پر معیاری طبی سہولیات میسر آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. سی آر پی ایف ایف نے کیا رامبن، ادھم پور طبی کیمپ کا انعقاد
  2. سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد