ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد

فوج کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران ایک غار کے نیچے سے چھپایا گیا اسلحہ و دھماکہ خیز اشیا کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

پونچھ میں مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد
پونچھ میں مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 25, 2026 at 3:39 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں : (محمد اشرف گنائی) فوج کے وائٹ نائٹ کورپس اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ پونچھ نے مشترکہ کارروائی کے دوران گنی جنگل علاقے میں ایک خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ فوج کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران ایک غار کے نیچے چھپائے گئے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ ملا۔ برآمد شدہ اشیا میں ایک بڑا آئی ای ڈی (4.5 کلوگرام)ایک چھوٹا آئی ای ڈی (800 گرام)، دو چینی ساخت کے گرینیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول، دو عدد 9 ایم ایم کارتوس اور بائیس عدد 7.62 ایم ایم کارتوس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائب صدر کا کشمیر دورہ، سیکورٹی انتظامات سخت، ٹریفک کی نقل و حمل محدود


فوج نے بیان میں بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر ہی آئی ای ڈیز اور گرینیڈز کو ناکارہ بنا دیا تاکہ شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاقے میں تلاشی کارروائی تاحال جاری ہے اور مزید برآمدگی کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔