ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت سرکار ہر محاذ پر ناکام: اپنی پارٹی

ترال میں منعقدہ یک روزہ کنونشن میں اپنی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت سرکار ہر محاذ پر ناکام: اپنی پارٹی
نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت سرکار ہر محاذ پر ناکام: اپنی پارٹی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 5, 2026 at 10:03 AM IST

|

Updated : January 5, 2026 at 3:12 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال (شبیر بٹ): اپنی پارٹی نے آج ٹاؤن ہال، ترال میں یک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ کنونشن میں 300 سے زائد فعال کارکنوں نے شرکت کی، جو کہ علاقے میں پارٹی کی زمینی سطح پر بڑھتی ہوئی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔

نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت سرکار ہر محاذ پر ناکام: اپنی پارٹی (ETV BHARAT)



اپنی پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے اس اجتماع سے خطاب کیا جن میں اشرف میر صاحب، عبدالمجید پڈر، ہلال شاہ، اور ڈاکٹر ہربخش سنگھ شامل تھے۔ ان رہنماؤں نے پارٹی کے وژن، عوامی فلاح و بہبود کے عزم اور نچلی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


اپنے خطاب میں عبدالمجید پڈر نے اپنی پارٹی کی پالیسیوں کو بیان کیا جبکہ ہلال احمد شاہ نے بتایا کہ ایک وقت تھا کہ ہماری پارٹی کو بی ٹیم کہہ کر بدنام کیا گیا لیکن اب سب کو معلوم ہے کہ بی ٹیم کون ہے۔
اپنے صدارتی خطے میں محمد اشرف میر نے بتایا کہ ترال کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے، اور جن لیڈروں کو یہاں کے لوگوں نے ووٹ دیکر اسمبلی پہنچا دیا وہ عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر پاتے
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد اشرف میر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کی سرکار ہر محاز پر ناکام ہو رہی ہے اور جو وعدے عوام کے ساتھ انتخابات کے موقع پر کیے گئے تھے ان کے بارے میں عمر عبداللہ کی سرکار خاموش تماشائی بنی ہے۔ تاہم محمد اشرف میر نے پی ڈی پی میں گھر واپسی کو لیکر جواب دینے سے معزرت ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:منوہر لال کھٹر نے سندھ آبی معادہ کی معطلی کے بعد جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پروجیکٹس کا جائزہ لیا
کنونشن کا اختتام پارٹی کارکنوں کی جانب سے اپنی پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے اور خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے تجدید عہد کے ساتھ ہوا۔

Last Updated : January 5, 2026 at 3:12 PM IST