ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے سی بی کا جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کے بھائی کے گھر پر چھاپہ، مقدمہ درج

وجے چودھری جموں و کشمیر پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں اور گزشتہ سال ستمبر میں ان کا تبادلہ لداخ کیا گیا تھا۔

ا
علامتی تصویر (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 25, 2026 at 11:11 AM IST

|

Updated : February 25, 2026 at 8:27 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں (محمد اشرف گنائی) : اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے بدھ کی صبح جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کے برادر وجے چودھری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ’’ناجائز اثاثہ جات‘‘ کے ایک معاملے میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی ہے تاہم اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

وہیں معلوم ہوا ہے کہ یہ کارروائی علی الصبح شروع ہوئی اور نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری اس بارے میں جلد ہی میڈیا کو بریف کریں گے۔ نائب وزیر اعلی کے برادر، وجے چودھری، جموں و کشمیر پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ان بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں گزشتہ سال ستمبر میں لداخ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

اے سی بی کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ واقع سنتوکھ وہار، ٹلو کلو چک، جموں میں چھاپہ مار تلاشی کارروائی انجام دی۔ تلاشی کے دوران اے سی بی کی ٹیم نے کیا ضبطی کی؟ اس بارے میں کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جموں کشمیر، نائب وزیر اعلیٰ کے برادر کے گھر پر اینٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ (ای ٹی وی بھارت)

بعد میں ایک سرکاری بیان میں، اے سی بی نے کہا، "جے اینڈ کے اے سی بی نے وجے سنگھ چودھری کے خلاف غیر متناسب اثاثوں کا مقدمہ درج کیا ہے۔" "ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر، جے اینڈ کے اینٹی کرپشن بیورو نے وجے سنگھ چودھری، انسپکٹر جے اینڈ کے پولیس، جیا لال چودھری کے بیٹے، نونیال، نوشہرہ ضلع راجوری سنتوکھ وہار، کالوچک، جموں میں پوسٹ کالوچک، کے خلاف غیر متناسب اثاثوں کے الزامات کی چھان بین کی۔

یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے مختلف مقامات پر اپنی پوسٹنگ کے دوران کروڑوں روپے کے بھاری اثاثے بنائے جو کہ اس کے معلوم ذرائع آمدن سے بہت زیادہ غیر متناسب پائے گئے۔

نائب وزیر اعلیٰ کا رد عمل
اس دوران نائب وزیر اعلیٰ، سریندر کمار چودھری، نے اے سی بی کی کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بھائی کو ایک بہادر افسر قرار دیا اور اس سارے معاملے کو ان کے بھائی کے خلاف سازش اور پروموشن روکنے کا ہتھکنڈا قرار دیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’میرے بھائی نے اپنی سروس کے دوران تھنہ منڈی اور ڈوڈہ جیسے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دیں، تاہم انہیں کبھی کوئی میڈل نہیں دیا گیا بلکہ اس طرح کی کارروائی کرکے سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔‘‘

چودھری کے مطابق: ’’میرے بھائی نے ہمیشہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ لڑی لیکن انہیں ترقی دینے کے بجائے ان کے گھر اے سی بی بھیج دی گئی یہ بدقسمتی ہے۔ دشمن عناصر میرے بھائی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ وقت بدلتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

  1. جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج
  2. اودھمپور: اے سی بی نے پٹواری پردھان سنگھ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
Last Updated : February 25, 2026 at 8:27 PM IST