ETV Bharat / jammu-and-kashmir
گاندربل میں حضرت میر بابا حیدر کا عُرس منایا گیا
آستانِ عالیہ پر آئے عقیدت مندوں نے 'مناسب انتظامات نہہیں ہونے' پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

Published : August 23, 2026 at 1:29 PM IST
گاندربل: (فردوس احمد تانترے) جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں بزرگِ دین حضرت میر بابا حیدر کا دو روزہ سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے آستانِ عالیہ پر حاضری دی اور رات بھر شب خوانی کی محفلوں میں شرکت کر کے درود و اذکار کیے۔
عرس کے دوران علماء کرام نے مختلف دینی و اصلاحی موضوعات پر مفصل خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت میر بابا حیدر کی حیاتِ مبارکہ اور ان کی دی ہوئی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو ان پر مخلصانہ عمل کرنے کی تلقین کی۔ زائرین کی سہولت کے لیے مقامی مسجد کمیٹی کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی عقیدت مند کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب، آستانِ عالیہ پر آئے عقیدت مندوں نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ زائرین کا کہنا تھا کہ وقف بورڈ کی جانب سے عرس کے موقع پر کوئی خاطر خواہ یا مناسب انتظامات نہیں کیے گئے، جو کہ انتہائی تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ حضرت میر بابا حیدر کا یہ سالانہ عرس ہر سال عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، جہاں دو دنوں تک زائرین کا بھاری رش رہتا ہے۔.
مزید پڑھیں:
پلوامہ میں حضرت سوچھ صاب کرالؒ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
رہمو میں حضرت سید محمد قاسمؒ کا سالانہ عرس کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
احمد رضا بریلوی کے 108ویں عرس رضوی کا شاندار آغاز، ملک اور دنیا بھر سے آتے ہیں زائرین
بابا داؤد گوہنیؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد، ہزاروں زائرین کی شرکت
بابا غلام شاہ بادشاہؒ کی تعلیمات عوام کے لیے مشعل راہ، عرس میں رویندر رینا نے کی شرکت

