ETV Bharat / jammu-and-kashmir
امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ بیس کیمپوں سے مقدس گھپا کے لیے روانہ
یاتریوں نے ای ٹی وی نمائندے سے بات کرتے ہوئے حکومت جموں و کشمیر کے انتظامات کی ستائش کی۔

Published : July 3, 2026 at 10:02 AM IST
گاندربل (فردوس احمد تانترے): سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان، یاتریوں کا پہلا قافلہ جمعہ کی صبح بالتل بیس کیمپ سے گھپا کی طرف روانہ ہوا۔ مذہبی نعرے لگاتے ہوئے، سینکڑوں پرجوش یاتری کو پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے گھپا تک پہنچنے کے لیے آگے بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، 'بم بم بھولے' اور 'جے برفانی بابا کی' کے نعرے لگاتے ہوئے، یاتریوں کو پوجا کرنے کےلئے گھپا کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔
عقیدت مندوں نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے حکومت جموں و کشمیر کے انتظامات کی تعریف کی۔مہاراشٹر کے ایک یاتری نے کہا کہ وہ دنیا کے تمام انسانوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا پیغام ہر کسی کے لیے یہ ہوگا کہ کوئی خوف نہیں، بہترین حفاظتی انتظامات ہیں اور کوئی بھی بغیر کسی پریشانی کے یہاں آسکتا ہے،کیونکہ یہاں کے لوگ بہت مددگار ہیں۔
مزید پڑھیں: امرناتھ یاترا 2026 کا آغاز، ہزاروں یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھا مقدس گھپا کی جانب روانہ
انہوں نے لوگوں کی مہمان نوازی اور تعاون کو سراہا۔ چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک اور یاتری نے کہا، "میں گزشتہ سالوں سے باقاعدگی سے گھپا پر حاضری دے رہا ہوں۔ اس سال بھی، میں دنیا کے تمام انسانوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کرنے کے لیے جا رہا ہوں۔

