ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ریاستی درجے کے مطالبے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو سڑکوں پر آنا چاہئے، سریندر سنگھ چنئی
جموں وکشمیر کے ضلع ترال میں ایک تقریب کے دوران سریندر سنگھ چنئی نے کہا کہ مرکزی سرکار کو ان کا وعدہ یاد دلانا چاہئے

Published : June 15, 2026 at 12:55 PM IST
ترال(شبیر بٹ): پردیش کانگریس نے جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ کی بحالی کو لیکر نیشنل کانفرنس کے مجوزہ جنتر منتر پروٹسٹ کو دیر آئے درست آئے کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کو ریاستی درجہ کی بحالی کو لیکر اس مہم کا حصہ بننا چاہیے، کیونکہ یہ ہمارا متفقہ ایجنڈا ہے۔
کانگریس کے سینئیر نائب صدر سریندر سنگھ چنٰی نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک پروگرام میں میڈیا کے ساتھ بات کی ان کا کہنا تھا کانگریس نے جموں وکشمیر کی حکومت سازی کے لیے باہری سپورٹ دیا اس لیے کہ مرکزی حکومت کو یہ پیغام دیا جائے کہ جو وعدہ ریاستی درجہ کی بحالی کو لیکر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے کیا تھا وہ پورا کریں۔
مزید پڑھیں: رامبن: ایم ایل اے سجاد شاہین نے چک نارواہ میں ویٹرنری اسپتال اور اسکول کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
سریندر سنگھ چنی نے کہا کہ کانگریس پہلی ایسی پارٹی ہے جس نے پہلے ریاستی درجہ کی بحالی کو لیکر جنتر منتر پر احتجاج کیا جس کو قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بہت سراہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ نیشنل کانفرنس نے رہاستی درجہ کی بحالی کو لیکر جنتر منتر پر احتجاج کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمارا ایجنڈا بالکل صاف ہے کہ ہم اس احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور ہمارا مشورہ یہ ہے کہ سبھی پارٹیوں کو مل کر آگے آنا چاہیے۔

