ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں تعلیمی ادارے 7مارچ تک رہیں گے بند

خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ہوئے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے اسکول کالجز اور یونیورسٹیز فی الحال بند رکھنے کے احکامات صادر کیے۔

ا
سرینگر کے ایک اسکول میں مارننگ پریئیر کا ایک منظر (فائل فوٹو: اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : March 3, 2026 at 6:57 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر (نیوز ڈیسک) : جموں کشمیر حکومت نے منگل کو کشمیر کے آٹھ اضلاع میں اسکول اور کالجز آئندہ کل سے کھولے جانے فوراً بعد وادی بھر میں سبھی تعلیمی اداروں بشمول اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کے ہفتہ یعنی 7مارچ تک بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے وادی کے دس اضلاع میں سے آٹھ اضلاع میں بدھ سے درس و تدریس کا کام شروع کیے جانے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی واضح کیا کہ سرینگر اور بڈگام میں اسکول اور کالجز کھولنے کا فیصلہ حالات اور انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیوں کا جائزہ لینے کے بعد لیا جائیگا، تاہم منگل کی شام کو سبھی تعلیمی ادارے مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حالات بہتر رہے تو تعلیمی اداروں میں ممکنہ طور پر آئندہ پیر یعنی 9مارچ سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل اور امریکہ کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو ہلاک کیا گیا جس کے بعد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور اتوار کو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے نہ صرف پیر اور منگل کو پابندیاں عائد کیں بلکہ تعلیمی ادارے بھی بند رکھنےکے احکامات صادر کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. کشمیر میں بدھ سے ہونگی تعلیمی سرگرمیاں بحال، سرینگر اور بڈگام کا فیصلہ پابندیوں سے مشروط
  2. کشمیر، ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے دوسرے روز بھی پابندیاں عائد