ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آغا روح اللہ این سی کی ناکامیوں کو جان گئے ہیں: نثار احمد بٹ

نثار احمد نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اب ایک ڈوبتی ناو ہے اور پارٹی ایم پی آغا روح اللہ اس بات کو سمجھ گئے ہیں۔

آغا روح اللہ این سی کی  ناکامیوں کو جان گئے ہیں: نثار بٹ
آغا روح اللہ این سی کی ناکامیوں کو جان گئے ہیں: نثار بٹ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 31, 2026 at 7:42 AM IST

|

Updated : August 31, 2026 at 3:40 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ: بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے اتوار کو ترال کے ایک دور افتادہ علاقے بگمڈ بٹ نور میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے کو کنوینر کوآپریٹو سیل نثار احمد بٹ نے کی جب کہ اس موقعے پر پارٹی کے متعدد ارکان موجود تھے۔ اس موقعے پر نثار احمد بٹ نے پارٹی کا جھنڈا گھر گھر تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور فلاح وبہبود کی کاموں میں بڑھ چڑھ کر شریک رہیں۔

آغا روح اللہ این سی کی ناکامیوں کو جان گئے ہیں: نثار احمد بٹ (ETV BHARAT)

میٹنگ کے بعد کئی وفود نے اپنے اپنے مسائل لیڈران کی نوٹس میں لائے جن میں بٹ نور بگمڑ سڑک پر کام بند ہونے کا مسئلہ سرفہرست تھا نثار احمد نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: موسم کی خرابی اور رکاوٹوں کے باوجود کشمیر میں 4.80 لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا مکمل کی


میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے نثار احمد نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس اب ایک ڈوبتی ناو ہے اور پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ اب اس بات کو سمجھ گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب پارٹی کو خیرباد کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ بات سچ ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، اور اب یہ سرکار بیساکھیوں کے سہارے زیادہ دیر نہیں چل سکتی ہے، کیونکہ اس پارٹی نے انتخابات کے دوران عوام کو جس طرح گمراہ کیا تھا اب لوگ ان باتوں سے واقف ہو گئے ہیں۔

Last Updated : August 31, 2026 at 3:40 PM IST