ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریزرویشن معاملے پر آغا روح اللہ اور کمپنی سیاست کر رہی ہے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ لیڈروں نے ہاؤس اریسٹ ہونے کا ڈھونگ رچایا ہے وہ لیڈر اپنے اپنے مقامات پر بھی بات کرسکتے تھے۔

Aga Ruhullah Mehdi is doing politics on the reservation issue: Dr Harbaksh Singh Urdu News
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کہا ریزرویشن معاملے پر آغا روح اللہ اور کمپنی سیاست کر رہی ہے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 28, 2025 at 7:47 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال، پلوامہ، جموں وکشمیر (شبیر بھٹ): ریزرویشن معاملے پر جہاں ایک طرف حکومت اور ممبر پارلمینٹ آغا روح اللہ کے درمیان تعطل بنا ہوا ہے۔ وہیں آج اس معاملے کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے آغا روح اللہ، پی ڈی پی لیڈران وحید الرحمٰن پرہ، جنید عظیم متو اور دیگر افراد کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔

ریزرویشن معاملے پر آغا روح اللہ اور کمپنی سیاست کر رہی ہے: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (ETV Bharat)

لیڈروں نے ہاؤس اریسٹ ہونے کا ڈھونگ رچایا

اس بیچ اپنی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فکسڈ میچ ہے کیونکہ جن لیڈروں نے آج ہاؤس اریسٹ ہونے کا ڈھونگ رچایا ہے وہ لیڈر اپنے اپنے مقامات پر بھی ریزرویشن کے معاملے پر بات کر سکتے تھے کیونکہ یہ سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اگر اس مسئلے پر آغا روح اللہ پارلیمنٹ میں یا اپنی پارٹی کے اندر بات کر سکتے تھے یا جمہوری طریقہ سے میڈیا کے سامنے آکر بات کر سکتے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔

Aga Ruhullah Mehdi is doing politics on the reservation issue: Dr Harbaksh Singh Urdu News
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ پارٹی کارکنوں کے ساتھ (ETV Bharat)
Aga Ruhullah Mehdi is doing politics on the reservation issue: Dr Harbaksh Singh Urdu News
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ (ETV Bharat)

یوتھ بریگیڈ کسی نہ کسی طریقے سے حمام میں ننگے ہیں

انہوں نے کہا کہ جو دیگر یوتھ بریگیڈ اس حوالے سے بیانات درج کر رہے ہیں وہ بھی کسی نہ کسی طریقے سے اس حمام میں ننگے ہیں کیونکہ وہ بھی ماضی میں اس بارے میں ایک حصہ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ریزرویشن کے نام پر یہ سیاسی ڈراما بند ہونا چاہیے بلکہ اس انسانی مسئلہ کو اب حل کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔

کشمیر کے باہر کشمیریوں کی ہراسانی پر تشویش، رہنماؤں کی گھروں میں نظربندی اقدار کے خلاف: محبوبہ مفتی

راجوری میں عربی لیکچرر ڈاکٹر منور حسین معطل:::::::: عمارت کے ایک حصے میں 'عبادت' پر کارروائی

سرینگر میں ریزرویشن مخالف مظاہرے سے قبل روح اللہ مہدی سمیت دیگر قائدین ہاؤس اریسٹ!

ان 'بہادروں' کو سرحد پر بھیجیں،، کشمیری شال فروخت کرنے والوں کے پیچھے نہیں، سجاد لون

ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا سونہ مرگ دورہ، دھرم کنڈے کے کام کاج اور سہولیات کا معائنہ کیا

طلبہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، آغا روح اللہ مہدی