ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دہشت گردی کے بعد کشمیر میں منشیات سب سے بڑا چلینج بن گیا ہے، ڈی آئی جی شمالی کشمیر
جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ڈی آئی جی شمالی کشمیر مقصود زماں نے منشیات سے دور رہنے کیلئے نوجوانوں سے اپیل کی۔

Published : January 6, 2026 at 5:42 PM IST
بانڈی پورہ (اعجاز نازکی): شمالی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مقصود زمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز شمالی کشمیر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال وادی میں ایک بڑا چلینج ہے اور پولیس اس کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ افراد ممنوعہ وائرل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کا استعمال کر کے جموں و کشمیر میں ممنوعہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے جوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں سے گریز کریں اور اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ منشیات کا استعمال نہ صرف ایک خاندان کو تباہ کرتا ہے ،بلکہ جوانوں کے خوابوں کو بھی ختم کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس کے خلاف سخت طرح کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور اس کے خلاف سرگرمی سے کارروائی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پرسخت کارروائی کی جائے گی، ڈی وائی ایس پی ٹریفک مشتاق احمد
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی رہنمائی میں فعال کردار ادا کریں اور انہیں کھیلوں، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر سازگار پروگراموں میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔

