ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا کے تحت خواتین ایس ایچ جی ممبران کو مسافر گاڑیاں فراہم، ممبرأن میں خود روزگار کا خوأب شرمندہ تعبیر

قدام کا مقصد ایک طرف دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا ہے،

Aajeevika Grameen Express Yojana Empowers Pulwama Women with Vehicles for Self Employment, Urdu News
اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا (Photo Credit: ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 24, 2026 at 12:35 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ، جموں وکشمیر (سید عادل مشتاق شاہ): نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن (این أر ایل ایم) کی جانب سے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور انہیں پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا کے تحت خواتین سیلف ہیلپ گروپ ممبران کو مسافر گاڑیاں فراہم کی گٸ ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ایک طرف دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا ہے، جب کہ دوسری جانب خواتین ایس ایچ جی ممبران کے لیے روزگار اور آمدنی کا ایک مستقل ذریعہ پیدا کرنا بھی ہے۔

اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا (ETV BHARAT)

مسافر گاڑیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سہولت
اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا کے تحت فراہم کی گئی مسافر گاڑیوں کے ذریعے ایسے علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے جہاں عوام کو آمدورفت کے لیے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ان گاڑیوں کے ذریعے مقامی باشندوں کو قریبی قصبوں، بازاروں، تعلیمی اداروں، صحت مراکز اور دیگر ضروری مقامات تک پہنچنے میں سہولت حاصل ہوگی۔

Aajeevika Grameen Express Yojana Empowers Pulwama Women with Vehicles for Self Employment, Urdu News
مسافر گاڑیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سہولت (Photo Credit: ETV BHARAT)


اس اسکیم کا ایک اہم پہلو خواتین کی معاشی خودمختاری ہے۔ ایس ایچ جی سے وابستہ خواتین کو گاڑیوں کے ذریعے خود روزگار حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے، جس سے وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Aajeevika Grameen Express Yojana Empowers Pulwama Women with Vehicles for Self Employment, Urdu News
مسافر گاڑیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سہولت (Photo Credit: ETV BHARAT)

خواتین کو پائیدار ذرائع آمدن سے جوڑنا مقصد
این أر ایل ایم کے افسرأں کے مطابق نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن کے تحت خواتین کو صرف مالی معاونت فراہم کرنا ہی مقصد نہیں بلکہ انہیں ایسے پائیدار ذرائع آمدن سے جوڑنا بھی ہے جن کے ذریعے وہ مستقبل میں خود کفیل بن سکیں۔ اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا بھی اسی مقصد کی ایک کڑی ہے، جس کے ذریعے خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار پیدا کرنے کے قابل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری
دیہی خواتین کو مسافر گاڑیوں کی فراہمی سے مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری ہونے کے علاوہ خواتین کے لیے کاروباری مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سے دیہی علاقوں میں خواتین کی معاشی شمولیت کو فروغ ملنے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ یہ اقدام اس بات کی ایک مثال ہے کہ سرکاری فلاحی اور روزگار اسکیموں کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنا کر نہ صرف ان کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مقامی برادریوں کے لیے اہم خدمت انجام
اجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا کے ذریعے خواتین کی خود انحصاری، دیہی رابطہ کاری اور روزگار کے فروغ کو ایک ساتھ آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے ایس ایچ جی ممبران اپنے خاندانوں کے لیے بہتر اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی مقامی برادریوں کے لیے بھی ایک اہم خدمت انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

GDC Bijbehara Student Dies Of Electrocution: جی ڈی سی بجبہاڑہ کا طالب علم کرنٹ لگنے سے ہلاک

Demand Replacement Of Wooden Electric Poles دورجدید میں بھی رامبن کے لوگ بجلی سے محروم

High Voltage Tower Collapses برفباری کے سبب ہائی ولٹیج تار گرنے سے قومی شاہراہ پر آمد و رفت متاثر

PM Modi on Awas Yojna: 'پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائد مکانات کی تعمیر'

دہشت گرد سرگرمیوں سے وابستہ مبینہ روابط کے الزام میں محکمۂ بجلی انسپکٹر ملازمت سے برطرف

Power Crisis in Rampur: رامپور میں بجلی کے ناقص نظام کے سبب لوگوں کا احتجاج