ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ میں 55 راشٹریہ ریفلز کے اشتراک سے شہید پون کمار کے نام پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
نیا قدم ہیلپنگ فاؤنڈیشن نے 55 راشٹریہ ریفلز کے اشتراک سے شہید پون کمار کے نام سے منسلک ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔


Published : February 28, 2026 at 5:31 PM IST
پلوامہ : نیا قدم ہیلپنگ فاؤنڈیشن نے 55 راشٹریہ ریفلز کے اشتراک سے شہید پون کمار کے نام سے منسلک ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلع پلوامہ کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں آج کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنا ساتھ ہی جموں وکشمیر میں ہلاک ہونے والے فوجی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
اس سلسلے میں آج نیا قدم ہیلپنگ فاؤنڈیشن نے 55 راشٹریہ ریفلز کے اشتراک سے شہید پون کمار کے نام سے منسلک ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا شہید پون کمار سال 2023 میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڈپ میں ہلاک ہوا تھا جس کی یاد میں اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کی کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح کمانڈنگ افسر 55 راشٹریہ ریفلز نے نیا قدم فاؤنڈیشن کے چیئرمین واحد محیدالدین اور وائس چیئرمین صہیب ایوب کی موجودگی میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا: وحید پرہ
اس موقع پر کھیلاڈیوں نے بات کرتے ہوئے فوج اور نیا قدم ہیلپنگ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کرکٹ ٹورنامنٹس سے نوجوانوں کو اپنے صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہیں۔ انہوں نے جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کی رانجی ٹرافی میں تاریخی کارکردگی پر کہا کہ یہ یہاں کے کھلاڑیوں کے لئے باعث فخر ہے جبکہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ بن سکتے ہیں۔

