ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میرواعظ کا ذہن، جسم اور روح کی متوازن نشوونما پر زور، نوجوانوں میں گیجٹس کے بڑھتے استعمال پر کیا تشویش کا اظہار

میرواعظِ کشمیر نے نوجوانوں میں بیرونی سرگرمیاں، مطالعہ کی عادت اور بامعنی سماجی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 36ویں برسی
مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 36ویں برسی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2026 at 8:42 AM IST

|

Updated : May 21, 2026 at 8:55 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر( پرویز الدین): بدھ کو مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 36ویں برسی کے سلسلے میں اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول راجوری کدل کے مرکزی آڈیٹوریم میں ”صحت مند سماج کیلئے ہمہ جہت تعلیم: ذہن اور جسم کی نشوونما” کے عنوان سے ایک تعلیمی سمینار منعقد ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے متوازن اور اقدار پر مبنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام انسان کی ذہنی، جسمانی، اخلاقی اور روحانی نشوونما پر یکساں زور دیتا ہے۔

میرواعظ نے نوجوان نسل میں موبائل فون، گیجٹس اور سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلبہ کی ذہنی، جسمانی اور سماجی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرگرمیاں، مطالعہ کی عادت اور بامعنی سماجی روابط بتدریج کم ہوتے جا رہے ہیں، اس لئے نوجوانوں کو متوازن طرزِ زندگی اور مثبت سرگرمیوں کی طرف رہنمائی کرنے کی شدیدضرورت ہے۔

سابق میر واعظ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ ان کی پوری زندگی تعلیم، سماجی اصلاح، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور معاشرے کی اخلاقی تربیت کیلئے وقف تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق میر واعظ نے انجمن نصرت الاسلام کے پلیٹ فارم اور جامع مسجد سرینگر کے منبر سے معاشرے کی تعلیمی اور اخلاقی رہنمائی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اس موقع پر ماہنامہ” نصرت الاسلام“ کا خصوصی شمارہ ”شہید ملت نمبر 2026“ بھی اجرا کیا گیا۔

طلبہ نے سمینار کے موضوع پر مقالات پیش کئے۔ تبتین پبلک اسکول کی فاطمہ ترمبو نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ برن ہال اسکول کے محمد ریحاب خان دوسرے مقام پر رہے۔ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر آر پی اسکول کی ایمان شبیر، گرین ویلی اسکول کے شمیم بن شفاعت اور نصرت الاسلام ٹرسٹ اسلام آباد کے معین خورشید نے حاصل کی۔

واضح رہے سمینار میں انجمن نصرت الاسلام کے اراکین، خیرخواہوں، ماہرین تعلیم، اساتذہ اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی،

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 21, 2026 at 8:55 AM IST