ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بڈگام میں مسافر بردار بس حادثہ کی شکار،ڈرائیور سمیت 25زخمی
یہ حادثہ ضلع کے نصر اللہ پورہ علاقے میں بدھ کی دوپہر پیش آیا۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : July 1, 2026 at 3:04 PM IST
بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدھ کو ایک سڑک حادثہ میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر بردار گاڑی بیروہ سے بڈگام کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں نصراللہ پورہ کے نزدیک کاؤنار کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ گرچہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس حادثے میں ڈرائیور سمیت 25افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
واقعے کے فوراً بعد نصراللہ پورہ کے مقامی باشندے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمی ہوئے مسافروں کو بس سے نکالنے کا عمل شروع کیا۔ اطلاع ملتے ہی ہنگامی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ اور حادثہ میں زخمی ہوئے سبھی شہریوں کو علاج و معالجے کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) بڈگام منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ہر سال سڑک حادثات میں سینکڑوں افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ سب سے زیادہ حادثات سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن ضلع میں پیش آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

