ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رام بن میں بائیس سالہ خاتون کی لاش برآمد، قتل کا شبہ
پولیس نے ابتدائی کاررائی کے دوران ایک مکان پر چھاپہ مارا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : March 4, 2026 at 3:13 PM IST
رامبن (نواز رونیال) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رامبن کے دور افتادہ علاقہ گول میں دل دہلانے والے ایک معاملے میں ایک بائیس سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد علاقے میں ماتم و سوگ کے ساتھ ساتھ سنسنی بھی پھیل گئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے قتل کے شبہ میں ایک چھاپہ بھی مارا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بائیس سالہ زاہدہ بانو دختر محمد یعقوب خان ساکنہ پرتمولہ، گول نامی علاقے سے لاپتہ ہوئی جس کے بعد اہل خانہ نے لاپتہ ہونے کے کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی اور لاش کو منزم کنڈ علاقے سے برآمد کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے چھان بین کے دوران شبہ کی بنیاد پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تاہم پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک شہری گھر سے فرار ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 11/2026 زیرنمبری زریر دفات 101 BNS درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
پولیس نے کئی لوگوں کو پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیاہے وہیں لاش کو ضلع ہسپتال منتقل کرکے کے طبی و قانونی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ لوازمات کی تکمیل کے بعد متوفیہ کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لاحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
متوفیہ کے اہل خانہ نے پولیس کے فوری ایکشن کی ستائش کی ہے۔ وہیں پولیس کی جانب سے علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں اغوا و قتل کیس: ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم کی ضمانت کی مسترد

