ETV Bharat / international

آبنائے ہرمز بند، امریکہ کی ایران پر پھر سے بمباری، خلیجی ممالک میں تہران کے جوابی حملے

ایران نے ہرمز کو ایک بار پھر پوری طرح سے بند کر دیا ہے۔ دریں اثنا ایران نے آبنائے میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا۔

A group of people stands in shallow water as a cargo ship appears anchored in the Strait of Hormuz off Bandar Abbas, Iran
ایران کے بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز لنگر انداز ہوتے ہوئے (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : July 12, 2026 at 8:45 AM IST

5 Min Read
Choose ETV Bharat

تہران: آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دریں اثنا، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر فضائی بمباری کی ہے۔ وہیں ایران نے جواب میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ آج حملوں کی یہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب ایرانی فوج کی جانب سے فائر کیا گیا ایک انتباہی پروجیکٹائل ایک قبرصی جہاز سے ٹکرا گیا جو اس ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس واقعے سے امریکہ کے ساتھ پہلے سے ہی کمزور امریکہ ایران جنگ بندی معاہدے کو مزید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ایران پر تازہ حملوں پر کا دفاع کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ "ایران نے غلط فیصلہ کیا، اور اب وہ اس کی قیمت چکائے گا۔"

ایران پر حملوں کے فوراً بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا تیسرا دور شروع کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آبنائے کے ساتھ دو شہروں بندر عباس اور سرک میں دھماکوں کی اطلاع دی۔

امریکی فوج نے کہا کہ "ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ وہ آبنائے سے گزرنے والے شہری اور تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کر رہا ہے۔"

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اطلاع دی کہ ایران نے قبرص کے جھنڈے والے کنٹینر جہاز پر حملہ کیا جس سے "اس کے انجن روم کو کافی نقصان پہنچا" اور عملے کا ایک رکن لاپتہ ہوگیا۔ اس سے قبل واشنگٹن میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے گزشتہ ماہ ہونے والے معاہدے کو مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھیں گے جب تک آبنائے محفوظ نہیں بن جاتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران صورتحال کے بارے میں عوامی بیان دے۔ اس کے بجائے، ریولوشنری گارڈز کور نے کہا کہ کئی جہازوں نے "ہماری انتباہات اور ہدایات کو نظر انداز کیا کہ راستہ تبدیل کریں اور منظور شدہ راستے پر چلیں۔"

بحری جہازوں میں سے ایک "انتباہی گولی چلانے کے بعد رک گیا۔" ایران نے کہا کہ آبنائے "اگلے احکامات تک" بند رہے گی اور کہا کہ اگر مزید حملے ہوئے تو وہ "علاقے میں دشمن کے مزید ٹھکانوں" کو نشانہ بنانے پر غور کرے گا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اطلاع دی کہ پاسداران انقلاب نے قبرص کے جھنڈے والے کنٹینر جہاز گلیکسی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔ اس حملے میں عملے کا ایک شہری لاپتہ ہو گیا۔ کمانڈ نے کہا کہ جہاز میں آگ لگ گئی اور اس کے انجن روم کو کافی نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے وہ اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔

یو اے ای اور قطر میں میزائل اور ڈرون حملے

وہیں ایران نے امریکی بمباری کے جواب میں بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز رہائشیوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے خبردار کیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ متحدہ عرب امارات کے کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ ایران کے حالیہ حملوں میں متحدہ عرب امارات کو ابھی تک نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔ امارات پر آخری حملہ مئی میں ہوا تھا، جب ملک کے واحد ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب ایک ڈرون حملے سے آگ بھڑک گئی تھی۔

وہیں قطر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دھماکوں کے فوراً بعد وہاں میزائل الرٹ جاری کیا گیا۔ قطری فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایران سے آنے والے ایک حملے کو روک دیا۔

دریں اثنا، بحرین میں بھی میزائل الرٹ جاری کیا گیا جہاں امریکی بحریہ کا 5واں بحری بیڑا تعینات ہے۔ اس کے علاوہ کویتی فوج نے بھی تصدیق کی کہ وہ آنے والے حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آبنائے ہرمز 'اگلے اعلان' تک بند

ایران کے نیم فوجی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ کئی جہازوں نے "ہماری ہدایات اور انتباہات کو نظر انداز کیا اور مقررہ راستے سے انحراف کیا۔" ان میں سے ایک کو "انتباہی فائر کر کے روک دیا گیا۔"

ایران نے کہا کہ آبنائے "اگلے احکامات تک" بند رہے گا اور کہا کہ اگر اسے مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑا تو وہ "علاقے میں دشمن کے مزید ٹھکانوں" کو نشانہ بنانے پر غور کرے گا۔ اسی کے ساتھ ایران کے سرکاری میڈیا نے جنوبی صوبوں بوشہر، ہرمزگان، خوزستان اور سیستان بلوچستان میں امریکی حملوں کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:

آبنائے ہرمز کھلا رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کیلئے تہران عوامی بیان جاری کرے، امریکہ کا ایران سے مطالبہ

تہران کی 'کِل لسٹ' میں ٹرمپ پہلے نمبر پر! امریکی صدر نے کہا، اگر میرا قتل ہوا تو ایران میں تباہی مچ جائے گی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کئی روزہ سرکاری تقاریب کے بعد مشہد میں سپرد خاک

امریکہ-ایران کشیدگی کے بیچ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا

ایران-امریکہ جنگ بندی معاہدہ ختم، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بات چیت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا