ETV Bharat / international

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، کویت کی وزارت دفاع کا بیان

کویت میں ایک لڑاکا طیارے کو آسمان سے گرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ
کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ (Screengrab from @AJEnglish)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 2, 2026 at 2:10 PM IST

|

Updated : March 2, 2026 at 4:20 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

کویت کی وزارت دفاع نے پیر کے روز کہا کہ کئی امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں تاہم ان کا عملہ بچ گیا۔ کویت کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ دن کے اوائل میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔

کویتی اہلکار نے کہا کہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیے ہیں۔ عملے کو نکالا گیا ہے اور انہیں طبی جانچ اور دیکھ بھال کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ کویتی اہلکار نے مزید کہا کہ، عملے کی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویتی حکام نے حالات کا جائزہ لینے اور مشترکہ تکنیکی اقدامات کرنے کے لیے امریکی افواج کے ساتھ براہ راست رابطہ کیا۔ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور ترجمان نے عوام پر زور دیا کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

کویتی وزارت دفاع کا یہ بیان ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے پیر کی صبح کویت میں امریکی F-15 لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے دعویٰ کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اور ایک ویڈیو گردش نشر کیا ہے جس میں طیارے کو گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یہ پیش رفت ہفتے کے آخر میں اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے وسیع علاقائی تنازعے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ ایران نے پورے خطے میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں دبئی، کویت اور اربیل کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ بحرین اور قطر کے مقامات اور اسرائیل میں رہائشی علاقے شامل ہیں۔

الجزیرہ نے ابوظہبی اور دبئی میں دھماکوں کے ساتھ ساتھ دوحہ میں زوردار دھماکوں کی اطلاع دی ہے جبکہ عرب نیوز نے کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون نے کویت اور بحرین کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ کویت میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

واضح رہے، مشرق وسطی اور خیلجی ممالک میں ایران اپنے ہمسایہ ممالک میں امریکی بیسز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : March 2, 2026 at 4:20 PM IST