پی ایم مودی نے نیتن یاہو اور یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفون پر کی بات، لوگوں کی حفاظت پر دیا زور
پی ایم مودی نے نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہندوستان دشمنی کے جلد از جلد خاتمے کی ضرورت کو دہراتا ہے۔


Published : March 2, 2026 at 9:52 AM IST
نئی دہلی: امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کر رہا ہے۔ ایرانی میزائل اسرائیل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور موجودہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر "دشمنی کے جلد خاتمہ کی ضرورت" کا اعادہ کیا۔
پی ایم مودی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں ہندوستان کے خدشات سے آگاہ کیا اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا، "خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی۔ حالیہ پیش رفت پر ہندوستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ شہریوں کی حفاظت سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ہندوستان دشمنی کے جلد خاتمے کی ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔"
Had a telephone call with PM Benjamin Netanyahu to discuss the current regional situation. Conveyed India's concerns over recent developments and emphasised the safety of civilians as a priority. India reiterates the need for an early cessation of hostilities.@netanyahu
— Narendra Modi (@narendramodi) March 1, 2026
خلیجی ملک پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت
پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے بات کی اور خلیجی ملک پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی اور جان و مال کے نقصان پر غم کا اظہار کیا۔ پوسٹ میں، وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کا اظہار کیا۔
Spoke with President of the UAE, my brother Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan. Strongly condemned the attacks on the UAE and condoled the loss of lives in these attacks. India stands in solidarity with the UAE in these difficult times.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 1, 2026
Thanked him for taking care of the Indian…
یو اے ای میں امن و سلامتی کی حمایت
انہوں نے لکھا، "متحدہ عرب امارات کے صدر میرے بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان سے بات کی، یو اے ای پر حملوں کی سخت مذمت کی اور ان حملوں میں جان و مال کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ یو اے ای میں رہنے والے ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، ہم یو اے ای میں امن و سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔"
امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کیا۔ ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کی بیٹی، داماد اور پوتے سمیت مارے گئے۔ خطے میں کشیدگی اور تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے جنگی طیارے مسلسل ایران پر بمباری کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں ایران مشرق وسطیٰ اور اسرائیل میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کر رہا ہے۔

