ETV Bharat / international

نیپال میں بڑا حادثہ: مسافر بس دریا میں گر گئی، 18 افراد ہلاک

حکام نے بتایا کہ بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں نیوزی لینڈ کا ایک مسافر بھی شامل ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 23, 2026 at 9:11 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

کھٹمنڈو: نیپال کے دھاڈنگ ضلع میں پیر کی صبح ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتار کی وجہ سے بس دریائے ترشولی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں چھ خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ یہ حادثہ گجوری کے قریب پیش آیا۔

مسلح پولیس فورس کے ترجمان بشنو پرساد بھٹہ کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب پوکھرا سے کھٹمنڈو جانے والی بس، کھٹمنڈو سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں پرتھوی ہائی وے پر واقع ترشولی ندی میں صبح 1:30 بجے گر گئی۔ حادثے کے بعد بس تباہ حالت میں سڑک سے تقریباً 300 میٹر نیچے پائی گئی۔

بھٹہ کے مطابق جائے وقوع سے 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 28 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ زخمی مسافروں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ نیپالی فوج، مسلح پولیس فورس اور ریسکیو ٹیموں کو راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ایک جاپانی اور ایک ڈچ شہری شامل ہیں، دونوں خواتین ہیں۔ بس حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ اس کی وجہ تیز رفتاری ہوسکتی ہے۔

مسافروں کو جائے حادثہ سے ریسکیو کر کے کشتی کے ذریعے سڑک تک لے جایا گیا اور پھر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رات کے وقت اور مشکل جغرافیائی خطے نے ریسکیو آپریشن کو مشکل بنا دیا۔ مقامی حکام کے مطابق کل 27 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جن میں آٹھ خواتین اور اٹھارہ مرد اور ایک بچی شامل ہے۔ ان سبھی کو جائے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:

اڈیشہ میں بھیانک سڑک حادثہ: پانچ پولیس اہلکار ہلاک، کئی زخمی

مدھیہ پردیش میں خوفناک حادثہ: قومی شاہراہ 719 پر وین اور بس میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

کشمیر، سڑک حادثہ میں سات سی آر پی ایف اہلکار زخمی