ETV Bharat / international

بروز اتوار 8 ذی الحجہ کو عازمین حج منیٰ کے لیے ہوں گے روانہ، جدہ کے بحیرۂ احمر سے خورشید وانی کی خصوصی رپورٹ

جدہ سعودی عرب کا ایک مقبول شہر ہے جو مغربی سعودی عرب کے مرکزی حجاز کے علاقے میں واقع ہے۔

جدہ کے بحیرۂ احمر سے خورشید وانی کی خصوصی رپورٹ
جدہ کے بحیرۂ احمر سے خورشید وانی کی خصوصی رپورٹ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2026 at 6:22 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جدہ، سعوی عرب: (خورشید وانی) اسلام میں حج مسلمانوں کے لیے ایک مذہبی فریضہ سمجھا جاتا ہے جو مسلمان جسمانی اور مالی طور پر اہل ہیں اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار حج ادا کرنا فرض ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے ہر سال مسلمان لاکھوں کی تعداد میں حج ادا کرتے ہیں۔ بھارت سے بھی بڑی تعداد میں مسلمان حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔

حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے پاچوان رکن ہے۔ دوسرے ستون شہادت (ایمان)، نماز (نماز)، زکوٰۃ (صدقہ) اور صوم (رمضان کے روزے) ہیں۔ ہر سال لاکھوں عازمین مکہ جاتے ہیں، جو دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے۔

جدہ کے بحیرۂ احمر سے خورشید وانی کی خصوصی رپورٹ (Video: ETV Bharat)

حج مساوات، عاجزی اور اللہ کے لیے عقیدت کا پیغام دیتا ہے۔ حج کے دوران، تمام حجاج سادہ سفید لباس پہنتے ہیں جسے "احرام" کہا جاتا ہے۔ یہ دولت، نسل اور سماجی حیثیت کی بنیاد پر امتیازات کو ختم کرتا ہے۔

سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی مناسک حج کی تیاریاں شروع ہو کر اب حج کا آغاز ہونے کو ہے۔ حج ہر سال ذی الحجہ کے دوران کیا جاتا ہے جو اسلامی قمری کیلنڈر کے مطابق سال ذی الحجہ کی 8 اور 13 ذی الحجہ کے درمیان ادا کیا جاتا ہے۔ کل بروز اتوار 8 ذی الحجہ کو عازمین حج منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔

جدہ سعودی عرب کا ایک مقبول شہر ہے جو مغربی سعودی عرب کے مرکزی حجاز کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ مکہ کے مغرب میں بحیرۂ احمر کے کنارے واقع ہے۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے خورشید وانی سفر حج پر ہیں۔بحیرۂ احمر کے پاس سے ہزاروں کروڑوں لہروں کو قید کرکے سامعین تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید مکہ مکرمہ پہنچنے لگے، حج 2026 کی روح پرور تیاریاں عروج پر

مناسک حج کا آغاز 24 مئی سے ہوگا، تقریباً 20 لاکھ مکہ پہنچ چکے ہیں