ETV Bharat / international

'کچھ نہیں بچا': نیپال میں سیلاب کے چشم دیدوں نے خوفناک مناظر بیان کئے

ایک ٹرک ڈرائیور گری لال نے بتایا کہ نیپال کے راسووا ضلع میں تیمور میں سیلاب میں ان کا پورا خاندان بہہ گیا۔

'کچھ نہیں بچا': نیپال میں سیلاب کے چشم دیدوں نے خوفناک مناظر بیان کئے
'کچھ نہیں بچا': نیپال میں سیلاب کے چشم دیدوں نے خوفناک مناظر بیان کئے (IMAGE: PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 27, 2026 at 6:49 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

کھٹمنڈو: نیپال کے رسووا ضلع کے ایک سرحدی شہر تیمور میں بدھ کے روز آنے والے سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے گری لال کے پاس صرف اپنی بیوی اور بچوں کی یادیں رہ گئی ہیں۔ متاثرین میں 38 سالہ گری لال بھی شامل ہیں۔ ایک دم سے تباہی پھیل گئی اور عینی شاہدین کو ایسا محسوس ہوا جیسے زلزلہ آگیا ہو۔

سیلاب نے پورے بازار اور بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
سیلاب نے پورے بازار اور بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا (IMAGE: AP)

لال کا پورا خاندان، بشمول ان کی بیوی، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سیلاب میں بہہ گئے۔ لال، جو مقامی ویسٹ مینجمنٹ آفس کے لیے ٹرک چلاتے ہیں، اب تیمور سے تقریباً 160 کلومیٹر دور کھٹمنڈو کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نیپال میں جمعرات کو تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسے حالیہ برسوں کی بدترین آفات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور امدادی کارکن سینکڑوں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

لاپتہ افراد کے لواحقین آرمی ریسکیو کیمپ کے قریب انتظار کر رہے ہیں، تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری
لاپتہ افراد کے لواحقین آرمی ریسکیو کیمپ کے قریب انتظار کر رہے ہیں، تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری (IMAGE: PTI)

بدھ کو وسطی نیپال کے کچھ حصوں میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی۔ اوپر کی طرف برف اور چٹانوں کے ملبے کے بڑے پیمانے پر گرنے سے دریائے لہنڈے کو روک دیا گیا، جو کہ دریائے بھوٹے کوشی کی ایک معاون ندی ہے، جس سے پانی کا تیز بہاؤ ملبہ کو نیچے کی طرف لے جا رہا ہے۔ سیلاب پہلے رسووا ضلع کو مارا جو نیپال-تبت سرحد کے قریب واقع ہے اور پھر دوسرے اضلاع میں پھیل گیا۔

وسطی نیپال کے کچھ حصوں میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی
وسطی نیپال کے کچھ حصوں میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی (IMAGE: AP)

بھرت پور ہسپتال کے ایمرجنسی سنٹر کے باہر کھڑی لیپا ساپکوٹا اپنے بھائی سبی کی تصویر لیے کھڑی تھی۔ انہوں نے کہا، "ہم لوگوں کو اس کی تصویریں دکھا رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا کسی نے انہیں دیکھا ہے۔ سبھی بدھ کی صبح سے لاپتہ ہیں۔ ساپکوٹا نے سیٹوپتی ڈاٹ کام نیوز پورٹل کو بتایا کہ کچھ لاشیں تھیں، لیکن ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ ان کی شناخت مشکل تھی۔

لاپتہ افراد کے لواحقین آرمی ریسکیو کیمپ کے قریب انتظار کر رہے ہیں، تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری
لاپتہ افراد کے لواحقین آرمی ریسکیو کیمپ کے قریب انتظار کر رہے ہیں، تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری (IMAGE: PTI)

ایک اور عینی شاہد نے نیپال نیوز ویب پورٹل کو بتایا، "میں آج صبح گھر پر تھا۔ میں صبح 8:40 کے قریب ناشتہ کر رہا تھا جب میں نے یہ خبر سنی کہ تیمور میں سیلاب آ گیا ہے۔ میں نے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ 'تیمور مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، اب کچھ نہیں بچا'۔"

انہوں نے کہا یہ زلزلہ کی طرح محسوس ہوا اس وقت، یہ سمجھنا ناممکن تھا کہ کیا ہو رہا ہے، ہماری آنکھوں کے سامنے سیلاب نے پورے بازار اور بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز میں کئی فٹ بلند کیچڑ والے پانی کے تیز بہاؤ میں عمارتوں، لوگوں اور جانوروں کو بہہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچتے ہی تباہی کا منظر واضح ہوگیا۔

نیپال میں جمعرات کو تباہ کن سیلاب
نیپال میں جمعرات کو تباہ کن سیلاب (IMAGE: AP)

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی آر آر ایم اے) نے 800 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ حکام کے مطابق ان میں سے کم از کم 579 سیاح تھے۔

نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال نے کہا کہ لاپتہ ہونے والوں میں تقریباً 300 ہندوستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں سے زیادہ تر لوگ تبت میں کیلاش مانسرور اور نیپال میں گوسائی کنڈ کی یاترا پر تھے۔ سیلاب نے 35 پلوں، 45 معلق پلوں، اور تقریباً 40 کلومیٹر پکی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچایا، خاص طور پر وسطی نیپال میں۔