ڈیموکریٹس کی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی، حکیم جیفریز نے امریکی ایوانِ نمائندگان کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بننے اپنی کوشش کا اعلان کر دیا
ڈیموکریٹس کی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد، حکیم جیفریز نے امریکی ایوانِ نمائندگان کے پہلے سیاہ فام اسپیکر کےلیے کوشش کا اعلان کردیا۔


By ANI
Published : November 5, 2026 at 8:14 AM IST
واشنگٹن ڈی سی (امریکہ): امریکی ہاؤس ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز (Hakeem Jeffries) نے باضابطہ طور پر ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) کا اگلا اسپیکر بننے کے لیے اپنی دعویداری کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق منگل کو ہونے والے امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے بعد، وہ اس باوقار عہدے پر فائز ہونے والے تاریخ کے پہلے سیاہ فام (Black) لیڈر بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔
امریکی میڈیا نیٹ ورک 'اے بی سی نیوز' (ABC News) کے مطابق، جیفریز نے بدھ کے روز اپنے ڈیموکریٹک رفقاء کے نام لکھے گئے ایک خط میں یہ اعلان کیا، جس میں انہوں نے 18 نومبر کو ہونے والے پارٹی قیادت کے انتخابات سے قبل ساتھیوں سے حمایت کی اپیل کی ہے۔
ناکام معیشت میں ڈوب رہے محنتی ٹیکس دہندگان
اے بی سی نیوز کے مطابق، جیفریز نے خط میں لکھا، "میں ایوانِ نمائندگان کے اگلے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے اپنی نامزدگی کے سلسلے میں آپ کی حمایت کی عاجزانہ درخواست کرنے کے لیے یہ خط لکھ رہا ہوں۔"
جیفریز نے نئی آنے والی کانگریس کے لیے اپنی ترجیحات کا خاکہ بھی پیش کیا، جس میں انہوں نے سستی زندگی (Affordability)، جوابدہی (Accountability) اور امریکی اقدار کو ڈیموکریٹک ایجنڈے کے مرکز میں رکھا۔ انہوں نے لکھا، "نئی کانگریس میں، ہم ایک سستے اور قابلِ برداشت امریکہ کے لیے جارحانہ طور پر لڑیں گے۔ زندگی بہت زیادہ مہنگی ہو چکی ہے اور لاکھوں محنتی ٹیکس دہندگان اس ناکام معیشت میں ڈوب رہے ہیں۔"
ہاؤس فلور پر مجموعی طور پر 218 ووٹوں کی ضرورت
اے بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر قیادت کے یہ انتخابات 18 نومبر کو بند کمرے (خفیہ رائے دہی) میں ہوں گے۔ جیفریز کو پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ہاؤس ڈیموکریٹس کی سادہ اکثریت کی حمایت درکار ہوگی۔ اس کے بعد، جنوری میں جب نئی کانگریس کا اجلاس بلایا جائے گا، تو انہیں اسپیکر بننے کے لیے ہاؤس فلور پر مجموعی طور پر 218 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔
اگر حکیم جیفریز منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
ووٹروں نے انتہا پسندی اور بدعنوانی کو یکسر مسترد کر دیا
ان کا یہ اعلان مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی شاندار کامیابیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں پارٹی کے بارے میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں پر اپنا کنٹرول قائم کر لے گی۔ جیفریز نے ان انتخابی نتائج کو ایک نئی سیاسی واپسی (پولیٹیکل کم بیک) کی شروعات قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹروں نے انتہا پسندی اور بدعنوانی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
مہنگائی ہوگی کم اور ایران سے جنگ ختم کرنے کی کوشش
دوسری طرف، سینیٹ کے ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر (Chuck Schumer) نے بھی ان نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "راحت اب آنے والی ہے،" اور انہوں نے مہنگائی کو کم کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کو پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل کیا۔
متعلقہ خبریں: امریکی وسط مدتی انتخابات میں'نیلی لہر' : ٹرمپ کے چہیتے راماسوامی کو شکست، ڈیموکریٹ نے اوہائیو کی گورنر شپ جیتی امریکی انتخابات کے بیچ ایران کے جزیرۂ قشم پر حملہ، امریکی اہلکار کا دفاعی کارروائی کا دعویٰ عمان کے ساحل کے قریب ہندوستانی جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ہلاک، 13 کو بچا لیا گیا ![]() امریکی وسط مدتی انتخابات میں جیت کے بعد محمد عبد الرحمٰن السید اب امریکہ کے پہلے مسلمان سینیٹر بن گئے ہیں۔ (AP) |


