ETV Bharat / health

گردوں کی پتھری کے وجوہات، علامات اور احتیاطی تدابیر، ڈاکٹر محمد الطاف شاہ کی رہنمائی

گردے کی پتھری کا درد نہایت ہی شدید ہوتا ہے، اس کی ابتائی علامات میں ہلکا بخار، متلی عام بات ہے

گردوں کی پتھری ایک عام مگر نہایت تکلیف دہ مرض ہے
گردوں کی پتھری ایک عام مگر نہایت تکلیف دہ مرض ہے (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 20, 2026 at 4:51 PM IST

|

Updated : February 20, 2026 at 5:29 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ( سید عادل مشتاق): گردوں کی پتھری ایک عام مگر نہایت تکلیف دہ مرض ہے، جس میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس حوالے سے آیوش سینٹر پلوامہ کے معالج ڈاکٹر محمد الطاف شاہ نے عوام کو اہم طبی معلومات فراہم کرتے ہوئے اس مرض کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر محمد الطاف شاہ کے مطابق گردوں کی پتھری، جسے طبی اصطلاح میں کڈنی اسٹون کہا جاتا ہے، زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی کے باعث بنتی ہے۔ جب انسان روزانہ مناسب مقدار میں پانی استعمال نہیں کرتا تو پیشاب میں موجود نمکیات اور معدنیات گاڑھے ہو کر کرسٹل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہی کرسٹل وقت گزرنے کے ساتھ جمع ہو کر پتھری کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

گردوں کی پتھری کے وجوہات، علامات اور احتیاطی تدابیر، ڈاکٹر محمد الطاف شاہ کی رہنمائی (Video : ETV Bharat)


کونسی غذا سے پتھری بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں


انہوں نے بتایا کہ غذا بھی اس بیماری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایسی غذائیں جن میں کیلشیم آکسیلیٹ، یورک ایسڈ یا دیگر معدنیات کی مقدار زیادہ ہو تو، پتھری بننے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہیں۔ اسی بنیاد پر آکسیلیٹ، یورک ایسڈ اور فاسفیٹ کی مختلف اقسام کی پتھریاں بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ نمک کا زیادہ استعمال اور غیر متوازن خوراک بھی اس مسئلے کو شدت دے سکتی ہے۔

کونسے مرض میں مبتلا لوگوں کو پتھری ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں


ڈاکٹر کے مطابق بعض ہارمونل مسائل، خصوصاً پیراتھائیرائیڈ ہارمون میں خرابی یا جسم میں کیلشیم کے توازن میں بگاڑ، بھی اس مرض کا سبب بن سکتے ہیں۔ بار بار پیشاب کی نالی یا گردوں میں انفیکشن ہونا بھی پتھری بننے کی ایک اہم وجہ ہے۔

مزید پڑھیں؛ انسان کے دماغ کی رگ کب پھٹتی ہے؟ ان 12 ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کریں

جسم میں پتھری کہاں کہاں بن سکتی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پتھری عموماً گردوں میں بنتی ہے، تاہم یہ یوریٹر، مثانے اور بعض اوقات یوریتھرا میں بھی پائی جا سکتی ہے۔ علامات میں کمر یا پہلو میں شدید درد، پیشاب میں جلن، خون آنا اور متلی شامل ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ روزانہ وافر مقدار میں پانی پئیں، متوازن غذا اپنائیں اور کسی بھی علامت کی صورت میں فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص اور مؤثر علاج ممکن ہو سکے۔

Last Updated : February 20, 2026 at 5:29 PM IST