پشپا ٹو سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس: چارج شیٹ داخل، اداکار اللو ارجن سمیت 23 دیگر ملزمان نامزد
4 دسمبر 2024 کو حیدرآباد کے RTC چوراہے پر واقع سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

Published : December 27, 2025 at 5:08 PM IST
حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع سندھیا تھیٹر میں فلم 'پشپا ٹو دی رول' کی نمائش کے دوران پیش آنے والے بھگدڑ کے معاملے میں ٹالی ووڈ سپر اسٹار اللو ارجن کی مشکلات بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ حیدرآباد پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ چارج شیٹ میں اللو ارجن سمیت 23 دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے بتایا کہ سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔ 24 دسمبر کو مقامی عدالت میں 23 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی۔
The investigation into the Sandhya Theatre stampede case has been completed. A chargesheet was filed against 23 accused in a local court on the 24th December: Commissioner of Hyderabad Police, V.C Sajjanar pic.twitter.com/zTSf5AxhHs
— ANI (@ANI) December 27, 2025
اس معاملے میں اللو ارجن کا نام چارج شیٹ میں اے الیون (A-11 ) کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 4 دسمبر، 2024 کو، تقریباً 9:30 بجے، حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ یہاں شائقین فلم کے مرکزی اداکار، اللو ارجن کو دیکھنے کے تھے۔
بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ حملے کے دوران پینتیس سالہ خاتون ریوتی اور اس کا نو سال کا بیٹا سری تیجا گر گئے اور ہجوم انہیں کچل کر آگے بڑھا۔ دونوں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔
پولیس نے انہیں فوراً ایک طرف کھینچ کر سی پی آر کیا۔ انہیں آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔ وہیں علاج کے دوران ماں کی موت ہوگئی۔ بیٹے کی حالت بگڑ گئی اور اسے نیمس منتقل کر دیا گیا۔
بھگدڑ میں کئی دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ چکڈ پلی پولیس نے اس واقعہ میں معاملہ درج کیا۔
چکڈ پلی کے اے سی پی رمیش کمار نے کیا کہا:
اس سے قبل، سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں، چکڈ پلی کے اے سی پی رمیش کمار نے کہا تھا کہ پولیس نے اداکار اللو ارجن کے منیجر سنتوش کو بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت اور اس کے بچے کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ صورتحال قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے انہوں نے اداکار اور اس کے عملے کو تھیٹر چھوڑنے کی ہدایت کی۔
اے سی پی رمیش کمار نے بتایا کہ اللو ارجن نے ہدایت کے باوجود تھیٹر نہیں چھوڑا۔ بھگدڑ کے وقت کی صورتحال کا ایک پولیس ویڈیو اس وقت منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو نیوز چینلز کی فوٹیج اور سیل فون کلپس کو ملا کر بنائی گیا ۔
ویڈیو کلپ سے پتہ چلا کہ اداکار آدھی رات تک تھیٹر میں موجود رہے۔ اللو ارجن کو پولیس نے 13 دسمبر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ بعد میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں چار ہفتوں کی عبوری ضمانت دے دی۔ وہ 14 دسمبر کو جیل سے رہا ہوے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:

