ETV Bharat / entertainment

سنی دیول 'بارڈر 2' گانے کی لانچنگ تقریب میں اپنے والد دھرمیندر کو یاد کرکے جذباتی ہو گئے

سنی دیول فلم 'بارڈر 2' کے گانے کی ویڈیو لانچ تقریب کے دوران جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے دھرمیندر کے بارے میں ایک کہانی ساجھا کی۔

فلم  'بارڈر 2' گانے کی لانچنگ تقریب
فلم 'بارڈر 2' گانے کی لانچنگ تقریب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 3, 2026 at 9:55 AM IST

5 Min Read
Choose ETV Bharat

؂جیسلمیر: ہندوستان-پاکستان سرحد پر واقع جیسلمیر کے تنوٹ ماتا مندر کے احاطے میں فلم "بارڈر 2" کا گیت "گھر کب آوگے" کا ویڈیو جمعہ کو لانچ کیا گیا۔ اس موقعے پر پورا سرحدی علاقہ 'بھارت ماتا کی جے' کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار سنی دیول نے اپنے والد دھرمیندر کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اداکار بنے تو انہوں نے اپنے والد کی طرح حب الوطنی پر مبنی فلمیں کرنے کا فیصلہ کیا۔ سنی دیول نے جذباتی انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی فلمیں نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیب دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الوقت زیادہ کچھ بول نہیں پا رہے ہیں۔

سنی دیول والد دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

بارڈر 2 کے گانے کی لانچنگ کے دوران بالی ووڈ اسٹار سنی دیول نے بی ایس ایف کے جوانوں سے بھی خطاب کیا۔ اس دوران وہ جذباتی ہو گئے۔ اس نے بی ایس ایف کے جوانوں سے کہا کہ وہ بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔ دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے ایک کہانی سنائی کہ انہوں نے جے پی دتہ کی فلم میں کیسے کام کیا تھا اور اسے دیکھ کر کئی نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہوئے تھے۔ اس موقعے پر سنی دیول نے کہا کہ میں نے بارڈر اس لیے کیا کیونکہ جب میں نے اپنے والد کی فلم حقیقت دیکھی تو مجھے یہ بہت پسند آئی، میں اس وقت بہت چھوٹا تھا، جب میں اداکار بنا تو میں نے اپنے والد کی طرح فلم بنانے کا فیصلہ کیا، میں نے جے پی دتہ سے بات کی اور ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اس موضوع پر فلم بنائیں گے، جو بہت پیاری اور آپ کے دل کی گہرائیوں میں بسی ہوئی ہے۔

فلم  'بارڈر 2' گانے کی لانچنگ تقریب
فلم 'بارڈر 2' گانے کی لانچنگ تقریب (ETV Bharat)

ورون دھون نے کیا کہا؟

سنہ 1971 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے اداکار ورون دھون نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جو امن و آشتی پر یقین رکھتا ہے لیکن اس کے لیے ’’بارڈر‘‘ جیسی فلمیں بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی فلمیں ملک کے نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرتی ہیں اور یہ پیغام دیتی ہیں کہ بھارت کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تنوٹ ماتا مندر کے سامنے آڈیٹوریم میں آتش بازی کے ساتھ اس گانے کی رسمی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقعے پر بی ایس ایف کے جوانوں نے سنی دیول کو یادگاری نشان سے نوازا۔ سپاہی مارچ پاسٹ کے بعد پنڈال میں داخل ہوئے، جس سے ماحول کی رونق میں اضافہ ہوا۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے سونو نگم کو بھی اسٹیج پر اعزاز دیا۔

ندھی دتہ نے یہ اہم بات کہی

پروگرام کے اختتام پر ندھی دتہ نے گانے کی تخلیق کی کہانی شیئر کی۔ اس نے وضاحت کی کہ سنہ 1971 کی لونگے والا جنگ سے متعلق یہ کہانی برسوں سے ان کے خاندان کا حصہ رہی ہے۔ جنگ کے دوران ان کی دادی ریڈیو کے پاس بیٹھ کر خبریں سنتی اور ہمیشہ کہتی کہ میرا بیٹا گھر آئے گا۔ یہی جذبہ آگے جا کر اس گیت کے لیے تحریک بن گیا۔

فلم  'بارڈر 2' گانے کی لانچنگ تقریب
فلم 'بارڈر 2' گانے کی لانچنگ تقریب (ETV Bharat)

تقریب کے لیے بالی ووڈ اداکار سنی دیول، ورون دھون اور آہان شیٹی بی ایس ایف کی جیپ میں پنڈال پہنچے۔ گلوکار سونو نگم، پروڈیوسر بھوشن کمار، اور فلمساز جے پی دتہ کی بیٹی ندھی دتہ بھی موجود تھیں۔ تقریب کا آغاز "بھارت ماتا کی جے" کے نعرے سے ہوا، جس نے فوجیوں اور حاضرین میں جوش بھر دیا۔

گانے کے آغاز سے پہلے مقامی لوک فنکاروں نے راجستھان کی بھرپور لوک ثقافت کی شاندار پیشکش کی۔ مختلف لوک گیتوں کے ساتھ "کیسریا بالم آو نی پدھارو مہارے دیش" کی ایک دلکش پیش کش نے سب کے دل جیت لیے۔ "گھر کب آؤگے" گانے کی ویڈیو پھر بڑی اسکرین پر دکھائی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ فلم 'بارڈر 2' 23 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم 1997 کی فلم "بارڈر" کا سیکوئل ہے جو سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران لونگے والا کی لڑائی پر مبنی تھی۔

مزید پڑھیں: ویڈیو دیکھیں: سلمان خان نے رتیش دیش مکھ کے لیے اپنے ہاتھوں سے چاٹ بنایا

دھرندھر باکس آفس: دھرندھر بالی ووڈ کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، 'پٹھان' کو پیچھے چھوڑ دیا اب 'جوان' کی باری

اپنی 60 ویں سالگرہ سے 6 دن قبل، سلمان خان نے انٹرنیٹ کا درجہ حرارت بڑھایا، اپنی فٹنس دکھاتے ہوئے کہا، کاش...