نئے سال پر بہت کچھ بدل گیا، ایل پی جی اور کار خریدنا مہنگا پڑے گا، ہوائی سفر سستا!
ملک میں یکم جنوری 2026سے بہت سی بڑی تبدیلیاں لاگوہوگئی ہیں۔ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اورہوائی سفرسستا ہوسکتا ہے۔

Published : January 1, 2026 at 1:38 PM IST
حیدرآباد: نئے سال (2026) کا آغاز کئی بڑی تبدیلیوں اور مہنگائی کے جھٹکے کے ساتھ ہوا ہے۔ یکم جنوری سے ملک بھر میں متعدد ضوابط اور قیمتوں میں تبدیلیاں لاگو ہو گئی ہیں، جو کچن سے لے کر کار مالکان اور ہوائی مسافروں تک ہر ایک کو متاثر کر رہے ہیں۔
پہلی تبدیلی: ایل پی جی سلنڈر کی قیمت
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 111 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ اب یہ دہلی میں 1691.50 روپئے میں، کولکتہ میں 1795 روپئے میں، ممبئی میں 1642.50 میں، اور چنئی میں 1849.50 روپئے میں دستیاب ہوگا۔ دریں اثنا 14 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت مستحکم ہے۔ دہلی-این سی آر میں گھریلو پی این جی کی قیمتوں میں 0.70 روپئے فی ایس سی ایم کی کمی کی گئی ہے، جس سے گھریلو گیس کی قیمتوں میں راحت ملتی ہے۔
دوسری تبدیلی: ہوائی سفر سستا ہو ہوگا ۔
ہوائی مسافروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جیٹ فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ دہلی میں، قیمت 99,676.77 سے کم ہو کر 92,323.02 فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی اے ٹی ایف کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس سے ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات کم ہوں گے اور ہوائی ٹکٹ سستے ہو سکتے ہیں۔
تیسری تبدیلی: کار خریدنا مہنگا ہوگا۔
کار خریداروں کو یکم جنوری سے قیمتوں کے جھٹکے کا سامنا ہے۔ کئی کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ مرسیڈیز بینز کے تمام ماڈلز میں 2%، BMW میں 3%، اور BYD Sealion-7، MG Motors، Nissan، اور Renault کاروں میں 2-3% اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہونڈا کاریں بھی رواں ماہ قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
چوتھی تبدیلی: آسٹریلیا کو زیرو ٹیرف ایکسپورٹ
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل کے مطابق، آسٹریلیا یکم جنوری سے ہندوستان سے تمام برآمدات پر کوئی ٹیرف نہیں لگائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان سے آسٹریلیا جانے والے سامان پر مکمل صفر ٹیرف ہوگا، جس سے تجارت کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ
پانچویں تبدیلی: جنوری میں بینک تعطیلات
جنوری 2026 میں بینکوں کو 16 چھٹیاں ہوں گی۔ مکر سنکرانتی اور یوم جمہوریہ سمیت مختلف مواقع پر بینک بند رہیں گے۔ تاہم، آن لائن بینکنگ 24x7 دستیاب رہے گی۔

