گوگل پے اور فون پے کے ذریعے پیسے بھیجنے کا طریقہ بدل رہا ہے؟ جانیں کیا ہے آر بی آئی کا Yes/No اصول
اب آپ UPI سے یوں ہی کسی کو بڑی رقم ٹرانسفر نہیں کر پائیں گے۔ RBI ایک نیا اصول نافذ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

Published : August 4, 2026 at 10:24 AM IST
حیدرآباد: ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دکاندار - چھوٹے اور بڑے دونوں - اور عام شہری یکساں یو پی آئی کا استعمال کرتے ہوئے مالی لین دین کر رہے ہیں۔ تاہم، اس ترقی کے ساتھ ساتھ، آن لائن فراڈ کے معاملات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جعلساز اکثر لوگوں کو فون کالز، پیغامات، یا کسٹمر کیئر ایجنٹوں کی نقالی بنا کر، انہیں فوری طور پر رقم کی منتقلی کے لیے دھوکہ دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ چونکہ یو پی آئی کی ادائیگی فوری طور پر ہوتی ہے، اس لیے متاثرین کو اکثر اس بات کا احساس اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک ان کے اکاؤنٹ سے رقم ڈیبٹ نہیں ہوجاتی۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، بینکوں نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو ایک نئی اور بہت ہی آسان تجویز پیش کی ہے۔ اس نئے تجویز کے تحت، آپ کے یو پی آئی لین دین کے دوران ایک "Yes/No" پاپ اپ باکس ظاہر ہوگا۔
یہ نئی تجویز کیا ہے؟
بینک کہتے ہیں کہ ہر بڑی ادائیگی کو محدود یا سست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وہ ایک ایسی ٹیکنالوجی (خطرے پر مبنی تصدیق۔Risk based Verification) استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو صرف مشکوک لین دین کی نشاندہی کرتی ہے۔
اگر آپ کسی ایسے وصول کنندہ کو رقم بھیج رہے ہیں جو غیر محفوظ معلوم ہوتا ہے، تو ادائیگی مکمل ہونے سے پہلے آپ کے موبائل اسکرین پر ایک پیغام ظاہر ہوگا۔ یہ پوچھے گا کہ کیا آپ واقعی اس شخص کو رقم بھیجنا چاہتے ہیں۔ آپ کے "ہاں-Yes" پر کلک کرنے کے بعد ہی رقم آپ کے اکاؤنٹ سے ڈیبٹ کی جائے گی۔ اگر آپ کو ذرا سا بھی شک ہے تو آپ "نہیں-No" کو منتخب کر سکتے ہیں اور دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔
کن لین دین کے لیے یہ پاپ اپ ظاہر ہوگا؟
آپ کی روزمرہ کی خریداریاں متاثر نہ ہو اس لیے یہ اصول ہر معمول کی ادائیگی پر لاگو نہیں ہوگا۔ یہ تبھی ظاہر ہوگا جب:
1- آپ پہلی بار کسی نئے، نامعلوم شخص کو بڑی رقم بھیج رہے ہیں۔
2- ایک لین دین ہو رہا ہے جو اچانک آپ کے معمول کے اخراجات کے انداز سے بہت مختلف اور بہت بڑا ہے۔
3- اگر آپ پہلی بار کسی نئے موبائل فون یا نئی جگہ سے ادائیگی کر رہے ہیں۔
تمام ادائیگیاں سست کیوں نہیں کی جا رہی ہیں؟
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ تمام بڑی ادائیگیوں پر ایک عارضی ہولڈ — یا "کولنگ آف پیریڈ" — عائد کیا جانا چاہیے۔ تاہم، بینکوں کا کہنا ہے کہ یہ یو پی آئی کی سب سے بڑی طاقت ۔۔اس کی رفتار اور سہولت کو کو کمزور کر دے گا۔ لاکھوں تاجر اور گاہک ہر سیکنڈ یو پی آئی پر انحصار کرتے ہیں۔ ہر ادائیگی کو سست کرنے سے کاروبار ٹھپ ہو سکتا ہے۔ لہذا، اس اضافی حفاظتی اقدام کا اطلاق صرف "زیادہ خطرہ-High Risk" — یا مشکوک — ٹرانزیکشنز پر کیا جائے گا۔
یہ نیا اصول آپ کو توقف اور غور کرنے کے لیے ایک قیمتی لمحہ دے گا، جس سے آپ کو دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچنے میں مدد ملے گی۔ ریزرو بینک (آر بی آئی) فی الحال اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی اس سے متعلق نئی ہدایات جاری کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

