ای پی ایف او کی نئی واٹس ایپ سروس لانچ؛ اب صرف 'ہائے' لکھتے ہی ملیں گی پی ایف کی تمام تفصیلات
ای پی ایف او کی اس نئی سروس کے ذریعے پی ایف بیلنس سمیت تمام تفصیلات آپ کے موبائل پر بہ آسانی دستیاب ہوں گی۔

Published : November 2, 2026 at 11:09 AM IST
نئی دہلی: ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے اپنے ممبران کے لیے ایک نئی سہولت شروع کی ہے۔ یہ سہولت واٹس ایپ سروس سے متعلق ہے۔ اس سروس کے ذریعے تمام ممبران کو اپنے پی ایف اکاؤنٹ کی تفصیلات پلک جھپکتے ہی مل جائیں گی۔
ای پی ایف او واٹس ایپ سروس کے ذریعے پی ایف اکاؤنٹ میں جمع رقم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ لین دین کی جانکاری بھی دستیاب ہوں گی۔ آپ کو صرف اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ہائے (Hi) لکھ کر بھیجنا ہوگا اور اس کے بعد تمام معلومات آپ کے موبائل پر ہوں گی۔ اس کے علاوہ، ای پی ایف او ممبران کو تمام اپڈیٹس بھی ملتے رہیں گے۔ آئیے جانتے ہیں پورا طریقہ کار...
حکومت نے لانچ کی نئی سہولت
مرکزی حکومت نے اتوار کو ممبران کے لیے ای پی ایف او واٹس ایپ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے محنت اور روزگار منسکھ منڈاویا نے اس کی شروعات کی۔ اس نئی سہولت کے تحت اب تمام ممبران اپنے پی ایف بیلنس کے ساتھ ساتھ پاس بک بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ای پی ایف او کی واٹس ایپ سروس کے حوالے سے محکمہ کے 'ایکس' سوشل میڈیا پیج پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ای پی ایف او نے شیئر کیا موبائل نمبر اور کیو آر کوڈ
EPFO Services on WhatsApp Launched! 💬 Check your EPF Balance, view your last 5 transactions and download your Passbook with just a WhatsApp message. 📲 Scan the QR Code or say Hi at +91 8796441800. #EPFO #WhatsAppServices https://t.co/AqxDzFJr6E
— EPFO (@officialepfo) November 1, 2026
ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) نے 'ایکس' پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمام ممبران کے لیے 'ای پی ایف او واٹس ایپ سروس' لانچ کر دی گئی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے پی ایف اکاؤنٹ میں بیلنس آسانی سے چیک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ پانچ لین دین کی تفصیلات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ وہیں، ممبران پاس بک بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک کیو آر کوڈ بھی شامل کیا گیا ہے، جسے اسکین کر کے تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ محکمہ نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک واٹس ایپ نمبر بھی شیئر کیا ہے، جس کے ذریعے تمام اپڈیٹس آپ کے موبائل پر دستیاب ہوں گے۔
ای پی ایف او واٹس ایپ سروس سے استفادہ کا طریقہ
درج ذیل اسٹپس کو فالو کر کے آپ ای پی ایف او کی واٹس ایپ سروس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
- ای پی ایف او کے واٹس ایپ نمبر 8796441800 کو اپنے موبائل میں سیو کریں۔
- واٹس ایپ کے اس نمبر پر اپنے ای پی ایف کھاتے سے لنک موبائل نمبر سے 'Hi' لکھ کر بھیجیں۔
- اس کے بعد تمام ویریفکیشن کے مراحل کو پورا کریں۔
- دھیان رہے کہ یہ نمبر آپ کے یو اے این (یونیورسل اکاؤنٹ نمبر) سے لنک ہونا چاہیے۔
- ویریفکیشن کے بعد جس جانکاری کی ضرورت ہو، اس سروس کا انتخاب کریں۔
- آپ پی ایف بیلنس، گذشتہ پانچ ٹرانزیکشنز یا پاس بک ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن چن سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں:
ای پی ایف اسکیم 2026: پی ایف نکالنے کے قوانین میں تبدیلی، اب اکاؤنٹ میں اتنا بیلنس رکھنا ضروری
نجی پی ایف ٹرسٹ چلانے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ ملازمین کو ملے یہ چار بڑے حقوق

