لوک سبھا میں منریگا کا نام تبدیل کرنے والا وی بی جی رام جی بل پیش، پرینکا گاندھی نے کہا۔۔مہاتما گاندھی کا نام ہٹانا بے عزتی کے مترادف
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے لوک سبھا میں دیہی روزگارسے متعلق VB-G RAM G بل پیش کر دیا۔ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔

Published : December 16, 2025 at 2:41 PM IST
نئی دہلی: مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کو لوک سبھا میں دیہی روزگار قانون وکست بھارت گارنٹی روزگار اور اجیویکا مشن (گرامین) (VB-G RAM G) بل، 2025 پیش کر دیا۔ موجودہ میں اسے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، 2005 (منریگا) کہا جاتا ہے۔
اپوزیشن اراکین نے تعارفی مرحلے پر مجوزہ قانون سازی کی شدید مخالفت کی اور بل کو پارلیمانی پینل کو بھیجنے پر زور دیا۔
Rural Development Minister @ChouhanShivraj introduces The Viksit Bharat – Guarantee for Rozgar and Ajeevika Mission (Gramin): VB – G RAM G ( विकवित भारत - जी राम जी ) Bill,2025 in Lok Sabha.
— SansadTV (@sansad_tv) December 16, 2025
That The Bill to establish a rural development framework aligned with the national… pic.twitter.com/vKqHEPEX4y
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اسکیم سے مہاتما گاندھی کے نام کو ہٹانے پر سخت اعتراض کیا کیونکہ حکومت نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، 2005 کی جگہ نئے دیہی روزگار قانون کی تجویز پیش کی ہے۔
کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ، "سچ یہ ہے کہ اسکیم کے نام کو تبدیل کرنے کی آڑ میں، وہ (مرکزی حکومت) اسے ختم کرنا چاہتی ہے۔ وہ اسکیم کا نام کیوں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ مہاتما گاندھی باباے قوم ہیں۔"
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے منریگا میں مجوزہ تبدیلیوں پر مرکز پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت اس اسکیم کو تبدیل کرنے اور اس کی تشکیل نو کی آڑ میں اسکیم کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا صرف نام کو تبدیل کرنا غیر ضروری اخراجات ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ روزگار اسکیم میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کا نام ہے، اور کہا کہ اسے ہٹانا یا تبدیل کرنا بے عزتی کے مترادف ہے۔"اس اسکیم کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ وہ بابائے قوم ہیں اور ان کے نام کی توہین نہیں ہونی چاہیے،"
#WATCH | Congress MP Manish Tewari says," upa had brought the mnrega law. it has been the most successful scheme since. it is a strange circumstance today when you are trying to separate mahatma gandhi from lord ram. when mahatma gandhi was assassinated, the words he said were… pic.twitter.com/tcqXdMjb7D
— ANI (@ANI) December 16, 2025
اس بل کے تحت، یہ ہر دیہی گھرانے کو مالی سال میں 125 دن کی اجرت کی ملازمت کی قانونی ضمانت فراہم کرے گا۔
وی بی جی رام جی ایکٹ کے شروع ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر، ریاستوں کو نئے قانون کی دفعات کے مطابق ایک اسکیم بنانا ہوگی۔
ایک بیان میں، دیہی ترقی کی وزارت نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی ایک جدید قانونی ڈھانچہ قائم کرے گی جس کا مقصد 'وکست بھارت 2047 ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس بل کا مقصد روزگار اور پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچہ دونوں پیدا کرنا ہے۔ اس کے مقاصد میں پانی سے متعلق کاموں کے ذریعے پانی کی حفاظت، بنیادی دیہی بنیادی ڈھانچہ، ذریعہ معاش سے متعلق بنیادی ڈھانچہ، اور انتہائی موسمی واقعات کو کم کرنے کے لیے خصوصی کام ہیں۔
مرکزی وزارت نے اسے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، 2005 (MGNREGA) کے مقابلے میں ایک "بڑا اپ گریڈ" قرار دیا، جس میں روزگار، شفافیت، منصوبہ بندی اور جوابدہی میں اضافہ کرتے ہوئے ساختی کمزوریوں کو دور کیا گیا ہے۔
#WATCH | Delhi | Opposition MPs holding photos of Mahatma Gandhi protest against the MGNREGA renaming issue, at the Mahatma Gandhi statue in Parliament premises pic.twitter.com/UTNvUnOnOK
— ANI (@ANI) December 16, 2025
منریگا کا نام تبدیل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب احتجاج کیا۔ ان ارکان پارلیمان نے اپنے ہاتھوں میں مہاتما گاندھی کی تصویریں تھام رکھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:

