کانپور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ؛ دو پائلٹ ہلاک، گنگا بیراج پر ہوا حادثہ
کانپور کے پولیس کمشنر رگھویر لال نے اس طیارہ حادثے میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

Published : August 27, 2026 at 1:27 PM IST
|Updated : August 27, 2026 at 2:40 PM IST
کانپور: کانپور سے ایک بڑے حادثے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ دستیاب جانکاری کے مطابق یہاں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ گنگا بیراج کے قریب تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔ کانپور کے پولیس کمشنر رگھویر لال نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے میں پیش آیا۔
گنگا کے کنارے سے ایک طیارے کا ملبہ ملا ہے۔ پولیس اور دیگر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ طیارے کی شناخت اور مرنے والے پائلٹوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ طیارہ نجی کمپنی کا تھا یا کسی سرکاری ادارے کا۔
مزید پڑھیں: موسم کا حال: شدید بارش، آندھی طوفان اور موسم خشک رہنے کا امکان، جانیں اپنے شہر کا حال
پولیس حادثے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے اور ہر پہلو سے سنجیدگی سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کے کئی اعلیٰ عہدیدار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور متعدد تھانوں کی فورس بھی جائے وقوع پر جمع ہوگئی ہے۔
پولس کمشنر رگھویر لال نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 11:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ ڈی جی سی اے آفس کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ یہ چار سیٹوں والا طیارہ تھا جس میں ایک انسٹرکٹر اور ایک ٹرینی تھا۔ انسٹرکٹر کے پاس کل 3,000 گھنٹے پرواز کا تجربہ تھا۔ اس معاملے سے متعلق مزید تکنیکی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ دونوں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ دونوں نے گرگ ایوی ایشن ٹریننگ سینٹر سے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کیا تھا۔

