ETV Bharat / bharat

نتیش حجاب تنازع پاکستان میں موضوع بحث، وزیر اعلیٰ کو پاکستانی گینگیسٹر کی دھمکی، کہا معافی مانگو ورنہ...

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے کا معاملہ پاکستان میں بھی موضوع بحث ہے۔ خبر پڑھیں

CM Nitish Kumar hijab controversy
نتیش کمار کا حجاب تنازع پاکستان میں موضوع بحث (Photo : X @RJDforIndia)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 17, 2025 at 5:26 PM IST

5 Min Read
Choose ETV Bharat

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا 'حجاب تنازع' اب بین الاقوامی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ اس کی بازگشت ہمسایہ ملک پاکستان میں سنائی دے رہی ہے۔ یہ معاملہ پاکستان کے اخبارات، ہیومن رائٹس کونسل اور پاکستانی گینگسٹر کی دھمکیوں تک پہنچ گیا۔ جے ڈی یو نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تنازعہ کیا ہے؟

تفصیلات میں جانے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس تنازع کی جڑ کیا ہے۔ در اصل 15 دسمبر کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر نئی تقریری پانے والے آیوش ڈاکٹروں کو تقرری نامے دیے جا رہے تھے۔ مجموعی طور پر 685 ڈاکٹروں میں سے 10 کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر علامتی طور پر اپوائنمنٹ لیٹر دیے گئے۔

جب نتیش کمار تقرری نامہ دے رہے تھے، اسی دوران ایک مسلم خاتون ڈاکٹر حجاب میں اپنا لیٹر لینے پہنچیں۔ تقرری نامہ حوالے کرنے کے بعد نتیش کمار نے پوچھا 'یہ کیا ہے؟' پھر انہوں نے مسلم ڈاکٹر کا حجاب نیچے کھینچ دیا۔ اس واقعے کا ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو گیا اور اس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ ابتدا میں اس معاملے پر اپوزیشن آر جے ڈی اور کانگریس نے بھی نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اس پر ملک بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں سے شدید رد عمل سامنے آئے۔

نتیش کمار کو پاکستان سے دھمکی

اب، ایک ایک پاکستانی گینگیسٹر شہزاد بھٹی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شہزاد بھٹی نے کہا کہ بہار میں کیا ہوا سب نے دیکھا۔ ایک اعلیٰ عہدہ دار نے ایک مسلم خاتون سے بدتمیزی کی۔ بھارتی حکومت کے ذمہ دار اداروں کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، ورنہ بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ انہیں خبردار نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبر: نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچ لیا، آر جے ڈی نے کہا، نتیش بابو اب سو فیصد سنگھی ہوگئے

واضح رہے کہ شہزاد بھٹی جون 2024 میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب ایک بھارتی گینگسٹر نے جیل میں رہتے ہوئے انہیں ویڈیو کال کے ذریعے عید الفطر کی مبارکباد دی۔ مزید یہ کہ اس وقت پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے جیل سے انٹرویو دینے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی تھی۔

حجاب تنازع ہیومن رائٹس کونسل تک پہنچا

مزید برآں، پاکستانی میڈیا نے بھی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس کے ساتھ اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں یہ معاملہ پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن تک پہنچ گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) نے کہا کہ یہ صرف ایک عورت کی توہین نہیں ہے بلکہ خواتین کی ذاتی خود مختاری اور بنیادی انسانی حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھارت سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

پاکستان کو جے ڈی یو کا جواب

اسی دوران بہار کے حکمران لیڈروں نے پاکستان کو جواب دیتے ہوئے جے ڈی یو کے چیف ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ یہ پاکستان نہیں، بھارت ہے۔ اس قسم کی زبان پاکستان میں بولی جاتی ہے، بھارت میں نہیں بولی جاتی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مسلم خواتین کے لیے بہترین کام کیا ہے۔ انہوں نے وقف املاک، تعلیم اور ان کی ترقی پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ آج دوسری ریاستیں نتیش کمار کے کام کی تقلید کر رہی ہیں۔

'پاکستانی انسانی حقوق کمیشن اپنے ملک پر توجہ دے'

دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان منوج شرما نے کہا کہ پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کو بھارت پر نہیں بلکہ اپنے علاقے پر توجہ دینی چاہیے۔ وہاں جس طرح سے انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے وہ پورے ملک اور دنیا میں مشہور ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار خواتین کی حفاظت کے لیے جانے جاتے ہیں، جو ان کا یو ایس پی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور میں خواتین سب سے زیادہ محفوظ رہی ہیں۔ پاکستانی انسانی حقوق کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

التجا مفتی نے حجاب معاملے کی مذمت کرتے ہوئے نتیش کمار سے معافی اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا

محبوبہ مفتی، آغا روح اللہ نے خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنے پر نتیش کمار کی مذمت کی

نتیش کمار کے ذریعہ ایک خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے سے بھڑک گئی 'دنگل گرل'، کہا۔۔ معافی مانگنی چاہیے

حجاب تنازعہ پر کیرالہ میں طے پاگیا معاہدہ، طالبہ واپس آئے گی اسکول، حکومت نے اسکول سے طلب کر لی رپورٹ

'حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی'، اقلیتی فیڈریشن نے کرناٹک حکومت کو خبردار کیا

حجاب پر پابندی برقرار رکھنے والے سابق جج سمیت 30 ججوں کی وی ایچ پی کے پروگرام میں شرکت، مہوا موئترا نے اٹھایا سوال