آندھرا پردیش میں ٹاٹا نگر-ارناکلم ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی، دو کوچز خاکستر، ایک مسافر ہلاک
ٹاٹا نگر-ارناکلم ایکسپریس ٹرین میں آگ لگنے کے وقت متاثرہ کوچوں میں سے ایک میں 82 اور دوسری میں 76 مسافر سوار تھے۔

Published : December 29, 2025 at 8:39 AM IST
وشاکھاپٹنم: پیر کو نصف شب کے بعد آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے تقریباً 66 کلومیٹر دور یلمانچلی میں ٹاٹا نگر-ارناکلم جنکشن سپر فاسٹ ایکسپریس کے دو ڈبوں میں آگ لگنے کے بعد ایک بزرگ مسافر مبینہ طور پر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے اس بات کی جانکاری دی۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے آج صبح بتایا کہ انہیں تقریباً 12:45 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ "آندھرا پردیش کے اناکا پلی ضلع میں یلمانچلی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیر (29 دسمبر) کی صبح سویرے ٹرین نمبر 18189 ٹاٹا نگر-ارناکلم جنکشن سپر فاسٹ ایکسپریس کے دو ڈبوں میں آگ لگ گئی۔"
اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ نے ٹرین کے دو ڈبوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ پی ٹی آئی نے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے اس واقعے کی اطلاع دی۔ "آگ لگنے کے وقت متاثرہ کوچ میں سے ایک میں 82 اور دوسری میں 76 مسافر سوار تھے۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ مرنے والے شخص کی شناخت چندر شیکھر سندرم کے طور پر کی گئی ہے۔
#Anakapalli#Yelamanchili#TrainFireAccident#TrainsStop
— ETV Andhra Pradesh (@etvandhraprades) December 28, 2025
ఎలమంచిలి రైల్వేస్టేషన్లో దట్టంగా అలుముకున్న పొగ
ఎర్నాకుళం ఎక్స్ప్రెస్లో ప్రమాదంతో నిలిచిన పలు రైళ్లు
విశాఖ నుంచి విజయవాడ వైపు వెళ్లే పలు రైళ్లు ఆలస్యం
అనకాపల్లి, విశాఖ, తుని రైల్వేస్టేషన్లలో నిలిచిన పలు రైళ్లు pic.twitter.com/joLTwOoPjX
آگ بجھانے کے بعد دونوں تباہ شدہ ڈبوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ تباہ شدہ کوچز میں سوار مسافروں کو ان کی منزلوں تک بھیجنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ دو فرانزک ٹیمیں آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
اس سے قبل ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ابتدا میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاٹا نگر-ارناکلم ایکسپریس کے کوچ نمبر B-1 اور M-2 آگ کی زد میں آگئے اور بری طرح تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔ ایس سی آر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کی جانکاری دی۔ پوسٹ میں لکھا کہ "ٹاٹا نگر سے ایرناکولم ٹرین میں - وجے واڑہ ڈویژن کے یلمانچلی اسٹیشن (YLM) پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فائر بریگیڈ موقعے پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یا کوئی زخمی نہیں ہوا۔"
#UPDATE | Anakapalli, Andhra Pradesh | One passenger died in the fire incident: Anakapalli SP Tuhin Sinha https://t.co/dvsWIlDf8B
— ANI (@ANI) December 29, 2025
واضح رہے کہ ریلوے حکام نے ابھی تک کسی مسافر کی موت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ریلوے نے جانکاری فراہم کرنے کے لیے درج ذیل ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں:
یلمانچلی - 7815909386
اناکاپلے - 7569305669
ٹونی - 7815909479
سمالکوٹ۔ 7382629990
راجمندری - 088 - 32420541; 088 - 32420543
ایلورو - 7569305268
وجے واڑہ - 0866 - 2575167
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

