ETV Bharat / bharat

سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑی، سر گنگا رام اسپتال میں داخل، جانیے ڈاکٹرز نے کیا کہا

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

sonia gandhi admitted in sir ganga ram hospital delhi after complaint of shortness of breathing Urdu News
سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی (FILE PHOTO, ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 6, 2026 at 1:53 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ انہیں اتوار کی رات 10 بجے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اجے سوروپ کے مطابق انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ سرد موسم اور آلودگی کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے ان کا برونکیئل دمہ (Bronchial asthma) قدرے بڑھ گیا تھا۔

اینٹی بائیوٹکس اور دیگر معاون ادویات

ڈاکٹر اجے سوروپ نے مزید بتایا کہ انہیں مزید نگرانی اور علاج کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر داخل کیا گیا تھا۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ وہ اینٹی بائیوٹکس اور دیگر معاون ادویات حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ان کے ڈسچارج کا فیصلہ ان کی طبی پیش رفت کی بنیاد پر علاج کرنے والے ڈاکٹر کریں گے اور امکان ہے کہ یہ ایک یا دو دن میں ہو جائے گا۔

شملہ میں بھی ہوئی تھی سونیا گاندھی کی طبیعت خراب

واضح رہے کہ 79 سالہ سونیا گاندھی اس سے قبل 7 جون 2025 کو ہماچل پردیش کے دورے کے دوران بیمار ہوگئی تھیں، وہ اس وقت شملہ میں تھیں۔ وہ اس وقت شملہ کے ایک اسپتال میں داخل تھیں۔ اس کے بعد انہیں دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی کو ماضی میں بھی معمول کے چیک اپ کے لیے سر گنگا رام اسپتال لایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لوک سبھا میں مودی حکومت پر راہل گاندھی کا بڑا حملہ: الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے اور اداروں پر قبضہ کا سنگین الزام

آج دہلی میں کانگریس کی "ووٹ چور گدّی چھوڑ" ریلی، دہلی کے رام لیلا میدان میں کھرگے اور راہل گاندھی کریں گے شرکت

'نعرے لگاتے ہوئے لاکھوں آزادی پسند جیل گئے، آپ کیا کر رہے تھے؟ اس وقت آپ انگریزوں کے لیے کام کر رہے تھے'

کرناٹک ’ووٹ چوری‘ مقدمہ: سابق بی جے پی ایم ایل اے سمیت سات افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے، راہل

مودی حکومت نے منریگا کو بلڈوز کیا نئے کالے قانون کے خلاف لڑنے کا عہد کیا، سونیا

منریگا کو ختم کرنا اجتماعی اخلاقی ناکامی ہے: سونیا گاندھی