ہماچل میں بس کھائی میں گر گئی، 14 افراد ہلاک، 52 لوگ زخمی، پی ایم مودی کا اظہار افسوس
ہماچل میں ایک نجی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں تقریباً 66 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published : January 10, 2026 at 7:31 AM IST
سرمور: ہماچل پردیش کے سرمور ضلع سے ایک خوفناک سڑک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ جمعہ کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے شری رینوکا جی اسمبلی حلقہ کے ہری پوردھار کے قریب ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 14 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا کام جاری ہے، جب کہ 52 مسافر شدید زخمی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے نہان میڈیکل کالج پہنچے۔
بس کھائی میں گر گئی
اطلاعات کے مطابق ضلع سرمور میں ایک پرائیویٹ بس (جیت کوچ) بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ یہ بس شملہ سے کپوی جا رہی تھی۔ دریں اثنا ہری پوردھار سے 100 میٹر پہلے اچانک ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی 100 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے وقت بس میں 66 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 کی موقعے پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 52 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لیے آئی جی ایم سی شملہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
حادثے میں 14 افراد ہلاک
سرمور کے ایس پی این ایس نیگی نے کہا کہ "بس حادثے میں بہت سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ سانگرا، راج گڑھ اور داداہو سے پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جنگی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔"
بس حادثہ انتہائی افسوسناک: صدر جمہوریہ
हिमाचल प्रदेश के सिरमौर जिले में हुई बस दुर्घटना में यात्रियों की मृत्यु का समाचार अत्यंत दुखद है। दुर्घटना में अपने प्रियजनों को खोने वाले शोक संतप्त परिवारों के प्रति मैं गहन शोक-संवेदना व्यक्त करती हूं। मैं घायल व्यक्तियों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करती हूं।
— President of India (@rashtrapatibhvn) January 9, 2026
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بس حادثے میں مسافروں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔
وزیراعظم کا اظہار افسوس، مالی امداد کا اعلان
The loss of lives due to a bus mishap in Sirmaur, Himachal Pradesh, is extremely saddening. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of those injured.
— PMO India (@PMOIndia) January 9, 2026
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے سرمور میں ہری پوردھر کے قریب بس حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مرنے والوں کے لواحقین کی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔
بس میں 66 مسافر سوار تھے
ابتدائی جانکاری کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 66 مسافر سوار تھے۔ اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہیں۔
مرنے والوں کی شناخت
اس حادثے میں مرنے والوں میں ہمانشی ولدیت آشیش، ساکن چنجا، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ ہیما، اہلیہ جالم سنگھ، ساکن گاؤں دھولت، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ صنم، ولدیت سنت رام، گاؤں پاب، سب تحصیل رونہٹ، ضلع سرمور۔ بلبیر سنگھ، گاؤں بچھر کا باغ، تحصیل داداہو، ضلع سرمور۔ ولم سنگھ، ولد چھجو رام، گاؤں جھڈو شیلان، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ پرومیلا دیوی، ولدیت شری کرپا رام، گاؤں چنجا، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ سورت سنگھ، ولد شری سنگارو، گاؤں کنڈا بنا، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ سمن، ولدیت شری رن سنگھ، گاؤں دونچی کوٹھیانہ، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ رمیش، ولد دائی سنگھ، گاؤں بورا، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ کیان ولد ولم، گاؤں نوہرا بورا، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ ریانشی (9 سال)، ولدیت دلاور سنگھ، گاؤں بورا، تحصیل کپوی، ضلع شملہ۔ موہن سنگھ، رہائشی چورس نوہرادھر۔ پرینکا، ولدیت دھرم سنگھ، گاؤں پنجاہ، سب تحصیل ہری پوردھر شامل ہیں۔ تاحال ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
مزید پڑھیں:

