ETV Bharat / bharat

نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچ لیا، آر جے ڈی نے کہا، نتیش بابو اب سو فیصد سنگھی ہوگئے

سی ایم نتیش کمار ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران مسلم خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے حجاب ہٹا دیا۔

CM Nitish Kumar pulls down Muslim woman doctors hijab at event
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹاتے ہوئے (Photo : X @RJDforIndia)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 15, 2025 at 10:08 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

پٹنہ: بہار میں ایک تقریب کے دوران خاتون مسلم ڈاکٹر کے چہرے سے بلا اجازت حجاب ہٹانے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوزیشن کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے پیر کو اس واقعے کا ایک ویڈیو پوسٹ کر کے نتیش کمار پر شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔ آر جے ڈی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لکھا کہ "نتیش کمار کو کیا ہو گیا ہے؟ کیا ان کی دماغی حالت اب بالکل ہی قابل رحم حالت میں پہنچ چکی ہے، یا نتیش بابو اب سو فیصد سنگھی بن چکے ہیں؟"

کیا ہے پورا معاملہ؟

سی ایم نتیش کمار نے پٹنہ میں ایک تقریب کے دوران آیوش کے 1,283 ڈاکٹروں کو تقرری نامہ حوالے کیا۔ یہ تقریب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تاہم اس ایونٹ سے متعلق وزیر اعلیٰ کا ایک ویڈیو موضوع بحث بن گیا۔ اس میں نتیش کمار کو ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے خاتون مسلم ڈاکٹر نصرت کو تقرری نامہ دیتے ہیں۔ بعد ازاں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'یہ کیا ہے؟' اتنا کہتے ہی وہ خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب نیچے کھینچ دیتے ہیں۔ اس دوران ان کے پیچھے کھڑے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جب کہ پاس میں کھڑے وزیر صحت منگل پانڈے اور دیگر افسران ہنستے ہوئے نظر آئے۔

آر جے ڈی کا نتیش کمار پر حملہ

آر جے ڈی لیڈر مرتیونجے تیواری نے اس واقعے پر نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خواتین کی مسلسل توہین کر رہے ہیں اور اب بہار کو سنبھالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ آر جے ڈی نے کہا کہ آئینی عہدہ پر فائز شخص کا اس طرح کا رویہ غیر مناسب ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے بھی اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ فیس بک پوسٹ میں آر جے ڈی نے لکھا کہ نتیش کمار کی ذہنی حالت قابل رحم ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ رویہ خواتین کے وقار کے خلاف ہے۔

کانگریس نے بھی لگایا نشانہ

کانگریس پارٹی نے بھی اس ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کانگریس نے لکھا کہ جب ایک خاتون ڈاکٹر اپنا تقرری نامہ لینے آئی تو وزیر اعلیٰ نے اس کا حجاب کھینچ لیا۔ کانگریس نے سوال کیا کہ جب ریاست کا وزیر اعلیٰ عوامی اسٹیج پر اس طرح کا برتاؤ کرے گا تو خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کیا جائے گا۔ پارٹی نے اس واقعے کے لیے نتیش کمار سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے تقرری نامہ تقسیم کی اس تقریب میں 10 نئے تعینات آیوش ڈاکٹروں کو علامتی طور پر اپوائنمنٹ لیٹر پیش کیا۔ آیوش کے 1,283 نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹروں میں 685 آیورویدک، 393 ہومیوپیتھک اور 205 یونانی ڈاکٹر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

حجاب پہننے سے روکا گیا تو طالبہ نے اسکول کو ہی الوداع کہہ دیا، ٹی سی حاصل کر دوسرے اسکول میں لیں گی داخلہ

حجاب تنازعہ پر کیرالہ میں طے پاگیا معاہدہ، طالبہ واپس آئے گی اسکول، حکومت نے اسکول سے طلب کر لی رپورٹ

'حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی'، اقلیتی فیڈریشن نے کرناٹک حکومت کو خبردار کیا

سپریم کورٹ نے ممبئی کے کالج میں حجاب پر پابندی کو ہٹا دیا، کالج انتظامیہ کی جم کر سرزنش کی

بارہویں کلاس کی تین لڑکیوں کے حجاب پہننے پر ہنگامہ، طالبات کے مطابق ٹیچر نے انہیں مدرسے میں پڑھنے کے لیے کہا

نیتیش کمار کو دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر ورلڈ بُک آف ریکارڈز کی مبارکباد، ’بھارت کی جمہوری تاریخ کا نایاب اعزاز‘

نتیش اس دن 10 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں بھیجیں گے دس دس ہزار روپے، معلوم کریں کہ 2 لاکھ روپے کب آئیں گے